कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور ، ناموس رسالت سیرتِ النبی ﷺ کوںٔز مقابلہ میں کامیاب طلباء وطالبات کو اعزازات و انعامات سے نوازا گیا

ملکاپور:28/ ستمبر ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق بتاریخ 28 ستمبر 2025 بروز اتوار صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک تحفظ ناموس رسالت ﷺ سیرت کوئز کے مقابلہ میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا. جس میں کافی تعداد میں اسکولز و مدارس کے طلباء وطالبات نے حصہ لیا. پروگرام کی صدارت حضرت مولانا عبداللہ خان صاحب نے انجام دی. پروگرام کا آغاز شیخ مدثر شیخ شبیر کی تلاوت کلام پاک اور فاطمہ عرفان خان کی نعت سے ہوا ۔ سید عیان سید راشد نے سیرت النبی ﷺ کے عنوان پر بہترین تقریر کی. بعد ازاں علمائے کرام کے ہاتھوں اول ، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے اور کامیاب ہونے والے طلبہ کو ٹرافی ، سند اور میڈل سے نوازا گیا. اس موقع پر حضرت مولانا مفتی ابوذر صاحب اشاعتی نے سیرت کے موضوع پر پر اثر خطاب فرمایا. اس کے بعد طلباء و طالبات کو عمومی انعامات سے نوازا گیا. نظامت کے فرائض حافظ سید ساجد سید نورالدین نے انجام دیںٔے. پروگرام میں روز اول یعنی طلباء کے امتحان اور تقسیم انعامات میں اپنی پوری قربانیوں کے ساتھ شامل ہونے والے مولانا افروز خان صاحب۔ مولانا شیخ معین صاحب ، حافظ شیخ رضوان قریشی، حافظ محمد ظہیر صاحب باغبان اور حافظ صلاح الدین خان صاحب نے پوری کارکردگی نبھائی. آخر میں مولانا افروز صاحب نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا. واضح ہوکہ اس پروگرام میں شہر ملکاپور کے کافی مرد و خواتین نے بھی شرکت کی. ناظم پروگرام حافظ سید ساجد غازی نے اعلان کیا کہ آئندہ کے عزائم میں اس طرح کے پروگرام اب انشاءاللہ تعلقہ لیول اور ضلع لیول پر لئے جائے گے. الحمدللہ پروگرام کامیاب رہا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے