कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور ، محمد اقبال رنگ ریز عادل کی شاندار پروقار ولیمہ تقریب پر پیش کی دلی مبارکباد

ملکاپور: 16/ دسمبر ( محمد احسان سر ) ولیمہ پیارے نبی ﷺ کی بہت محبوب و مرغوب سنت ہے اور اس مبارک عمل میں پیارے نبی ﷺ نے برکت کی دعا فرمائی ہے اور سب سے بڑا مقصد اللہ پاک کا شکر ادا کرنا ہے کہ اللہ نے انسان کو ایک شریک حیات عطا کی جو اس کی زندگی کے لئے تسکین خاطر کا باعث ہوگی اور زندگی کے نشیب وفراز میں اس کی مونس و ہمدرد بھی. اسی حوالے سے غیر شرعی امور سے پاک ملکاپور کپڑوں کے بیوپاری کاروباری شخصیت پاکیزہ کلیکشن کے مالک حاجی محمد اشرف انجم بھائی رنگ ریز کے صاحبزادے محمد اقبال رنگ ریز عادل کی شاندار پروقار تقریب 14 دسمبر ،بروز اتوار شام 7 بجے سمرپن لاون ملکاپور میں منعقد ہوئی. تقریب میں صحافی محمد احسان سر ، سمیر خان جمعدار سر، ماجد پٹیل ، عمران پٹیل، محمد جاوید میمن کچی و دیگر سیاسی سماجی و کاروباری شخصیات و علاقائی معززین دوستوں عزیز واقارب و برداری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے تقریب کو چار چاند لگا کر بارونق بنا دیا مہمانان کی تواضع پرتکلف دل خوش انداز میں کی گئی دولہا محمد اقبال رنگ ریز ، بھائی محمد فاروق رنگ ریز اور ان کے والد حاجی محمد اشرف انجم بھائی، محمد اعجاز رنگ ریز و رنگ ریز فیملی نے تمام مہمانان کا انکی تشریف آوری پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے