कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور ، قریشی برادری کی جانب سے نومنتخب صدر بلدیہ اور ممبران کا والہانہ استقبال

ملکاپور:15/ فروری ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق 12 فروری 2026 شام 8 بجے ولی چوک ، ملکاپور میں قریشی برادری کی جانب سے الحاج رشید خان جمعدار کی صدارت میں نومنتخب صدر بلدیہ عتیق الرحمٰن جواری والے اور نومنتخب کونسلرز کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا حال ہی میں ہوئے نگر پریشد الیکشن میں ملکاپور نگر پریشد کے انتخابات میں نو منتخب صدر بلدیہ عتیق الرحمٰن جواری والے نے تاریخی جیت حاصل کی ساتھ ہی نومنتخب کونسلرز نے بھی جیت درج کراںٔی اس ضمن میں اور صدر بلدیہ اور نو منتخب ممبران کا قریشی برادری کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا. قریشی برادری کے برزگ حضرات اور نوجوانان کے ہاتھوں موجود تمام اعزازی شخصیات کا والہانہ استقبال کیا گیا اس موقع پر ایڈوکیٹ عبدالمجید قریشی ، ایڈوکیٹ شاہد شیخ ، ڈاکٹر سید سلیم قریشی ، سید آزاد پہلوان قریشی، ڈلا پہلوان قریشی و دیگر ممبران و معزز مہمانان موجود تھے. نظامت کے فرائض داؤد فنکار ڈی کے نے بحسن وخوبی انجام دیںٔے. موجود مہمانان اور قریشی برادری کی معزز شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا. شہر و پارپیٹھ کے مختلف علاقوں کے درپیش مساںٔل، حل طلب امور و پریشانیوں کو پیش کیا اور تحریری شکل میں بھی صدر بلدیہ کو میمورنڈم پیش کیا. استقبالیہ پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے قریشی برادری کے نوجوانان نے خوب محنت کی. پروگرام کا اختتام پرسکون ماحول میں ہوا.

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے