कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور ، سابق طلباء کی جانب سے یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ حضرات کا والہانہ استقبال

ملکاپور:9/ ستمبر ( محمد احسان سر ) استاد اپنے شاگرد کے حق میں ماں باپ سے بڑھ کر شفیق ہوتے ہے اور دونوں کا رشتہ انتہائی مقدس اور پاکیزہ ہوتاہے اور شاگرد کے وجود وکمال میں استاد کا بہت اہم کردار ہوتا ہے اسلںٔے اساتذہ کرام کا ادب و احترام شاگردوں پر لازم ہے اور شاگردوں نے بھی ان کے حقوق کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے اسی تناظر میں یوم اساتذہ کے موقع پر سابق طلباء شیخ کلیم ( مہاراشٹر راجیہ سیکریٹری اپنگ جنتا دل سماجیک سنگھٹنا ) شیخ نعیم ایلیکڑیشین و معروف خانساماں و دیگر نے شیخ کلیم کے آفس بروز جمعہ 5 بجے اساتذہ حضرات کے احترام میں ایک المختصر استقبالیہ نشست کا اہتمام کیا جن میں راقم الحروف صحافی محمد احسان سر ، سابق پرنسپل محمد صابر سر ، پرنسپل محمد شاکر سر ، محمد سلیم جاوید سر و دیگر موجود تھے تمام طلبہ نے خوش آمدید کہتے ہوئے اساتذہ حضرات سے ملاقات کی شال، گلدستے ، میٹھی و تحاںٔف پیش کر والہانہ استقبال کیا. اساتذہ حضرات نے بھی تمام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ساتھ المختصر تعریفی الفاظ پیش کںٔے. سابق طالب علم شیخ نعیم نے کہا کہ ہمارے اساتذہ نے اپنے بہترین درس و تدریس اور انتظامی تجربات سے ہم ماضی کے زیر تعلیم طلبہ کو علم سے مستفید کیا آج بڑی مسرت کا موقع ہے کہ اس بارونق مجلس میں ہم مہربان اساتذہ کے ساتھ موجود ہیں اور یہ امر و سما ہمارے لئے باعثِ فخر و اعزاز ہے. شیخ کلیم نے کہا کہ ہمارے اساتذہ اپنی مصروفیات کو چھوڑ کر اس محفل میں قدم رنجہ ہوئے ہم انکے بہت ممنون و مشکور ہے اور کہا کہ ہمارا طالب علمی کا دور ختم ہوگیا لیکن اصلی دور و اصلی حسن و جوہر تو اب شروع ہوا ہماری محبتوں اور چاہتوں کے غنچے تو اب چٹکیں گے ہم طلبہ نے مل کر انجمن کی شکل میں ایک گروپ تیار ایک کارواں مرتب کیا تاکہ ہم میں باہمی اتحاد و اتفاق و محبت قاںٔم ہو اور باہمی و سماجی خیر و بھلائی اپنے منزل مقصود کو پالیں. ہم ہمارے اساتذہ کرام کی قیمتی نصیحتوں پر عمل کر کے انشااللہ مستفیض ہوں گے. الحمدللہ ! پروگرام کو کامیاب بنانے میں شیخ کلیم ، شیخ نعیم ، شیخ صابر ، شیخ لقمان سر ، محمد راشد ٹیلر ، اکرم خان فروٹ بیوپاری، محمد جاوید و دیگر کا تعاون شاملِ حال رہا. اساتذہ حضرات نے بھی تعظیم و تکریم کے لئے تمام کا شکریہ ادا کیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے