कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور ، حضرت مولانا حذیفہ غلام محمد وستانوی دامت برکاتہم کی ملکاپور میں خوشگوار آمد و جلسہ عام

ملکاپور:21/ اکتوبر: ( پریس ریلیز ) 19 اکتوبر 2025 بروز اتوار بعد نمازِ مغرب دارالعلوم یوسفیہ ملکاپور ، ضلع بلڈھانہ مہاراشٹر ، مسجد میں مجلس تکمیل حفظ القرآن الکریم دستار بندی ہوئی اور اصلاحی جلسہ عام کا انعقاد دارالعلوم یوسفیہ کے پیچھے وسیع وعریض کھلے میدان میں خادم الخیر والا مہ مفکر قوم وملت حضرتِ اقدس مولانا حذیفہ غلام محمد صاحب وستانوی ، رئیس الجامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا ، ضلع نندور بار کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع معروف صحافی محمد احسان سر ملکاپور نے حضرت عالیہ سے روشن و اصلاحی خصوصی ملاقات کی. جلسے میں عوام کا ایک جم غفیر موجود تھا اور دارالعلوم و علاقے و اطراف کے مشہور ، متحرک علماء دانشورانِ ، اںٔمہ و حفاظ بڑی تعداد میں موجود تھے ، حضرت مولانا حذیفہ غلام محمد صاحب وستانوی دامت برکاتہم نے قرآن الکریم سے وابستگی اور نمازوں کا اہتمام و قوم کی خدمات اور اصلاح کی فکر کرنے کی وصیت و نصیحت فرمائی. بہت ہی عمدہ و خوشگوار روشن ماحول میں پروگرام مجلسِ تکمیل حفظ القرآن الکریم دستار بندی علماء ،حفاظ، ائمہ و معززین کی موجودگی میں مکمل ہوئی.

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے