किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور ،حاجی شیخ جابر سیٹھ باغبان نے ایڈوکیٹ ہریش راوڑ اور رئیس خان جمعدار کا کیا والہانہ استقبال

ملکاپور :2؍ اگست ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق مہاراشٹر ضلع بلڈھانہ کے شہر ملکاپور کے قدآور لیڈر و اندولن سمراٹ ایڈوکیٹ ہریش راوڑ کا مہاراشٹر نیشنل کانگریس کمیٹی کا سیکریٹری مقرر ہونے ساتھ ہی ملکاپور کے معروف شخصیت الحاج رشید خان جمعدار سابق صدر بلدیہ کے فرزند حاجی رئیس خان جمعدار جنھیں حال ہی میں ملکاپور راشٹریہ کانگریس پارٹی کا شہر صدر مقرر کیا گیا. دونوں شخصیات کا نئے عہدوں پر تعیناتی کے ضمن میں ملکاپور شہر کی مشہور و معروف شخصیت حاجی شیخ جابر سیٹھ کے دولت کدے پر استقبالیہ نشست کا اہتمام کیا گیا اور ایڈوکیٹ ہریش راوڑ اور حاجی رئیس خان جمعدار کا حاجی شیخ جابر سیٹھ اور ان کے برداران اور باغبان فیملی نے والہانہ استقبال کیا اور انھیں ہدیہ مبارکبادی پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ خوش آمدید ،نشست کی غرض وغایت اور نظامت کے فرائض اور تشریف فرما تمام مہمانان کا شکرانہ شیخ جاوید سر باغبان نے ادا کیا۔ اس موقع پر باغبان فیملی، دوست واحباب و متعلقین بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے