कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور، گٹ شکشن ادھیکاری این جی پھاڑکے سر اور پرنسپل فیروز غوث خان سر کا علی الانا اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں والہانہ استقبال

ملکاپور :11/ نومبر : (محمد احسان سر کی خصوصی رپورٹ) علی الانا اردو ہائی اسکول و سائنس جونیئر کالج ملکاپور کے پرنسپل فیروز خان الحاج غوث خان کو غالب اکیڈمی دہلی قومی اردو شکشک کرمچاری سنگ بھارت کی جانب سے 26 اکتوبر 2025 کو باوقار نیشنل قومی اردو شکشک ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا ۔ یہ اعزاز قومی سطح کی قومی اردو قابل اساتذہ و ملازمین کو دیا جاتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد تعلیمی و سماجی میدان میں مسلسل نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قابل اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔ صدر مدرس فیروز خان سر نے اردو تعلیم ، طلباء میں تعلیمی و علمی اقدار اور زبان سے محبت پیدا کرنے کیلئے بہت سے اختراعی کوشیش کی ہے۔ اس ضمن میں ان کے کوششوں کو قومی سطح پر تسلیم کرتے ہوئے انھیں ایوارڈ سے نوازا گیا. ساتھ ہی ملکاپور پنچایت سمیتی کے قابل گٹ شکشن ادھیکاری این جی پھاڑکے سر کا پرموشن ہونے پر اور ان کی محنت لگن اور کوششوں سے ملکاپور پنچایت سمیتی امراوتی ڈیویژن کے 56 پنچایت سمیتوں میں پورے امراوتی ڈویژن میں اول مقام حاصل کیا جس کا سہرا این جی پھاڑکے اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے اس ضمن میں دونوں اعزازی شخصیات کا شاندار والہانہ استقبال علی الانا اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج گونواڑی روڈ، ملکاپور کی جانب سے 10 نومبر بروز پیر صبح 11 بجے قومی شکشک سنگھٹنا کے ریاستی صدر ریٹائیرڈ صدرِ مدرس قاضی رںٔیس الدین سر بلڈھانہ کی صدارت میں بڑے ہی تزک و احتشام سے منعقد کیا گیا اس موقع بطور مہمان خصوصی موجود ریٹائیرڈ صدرِ مدرس اور قابل اساتذہ حضرات کا بھی بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ والہانہ استقبال کیا گیا بطور مہمان خاص وستار ادھیکاری شندے سر ، پرنسپل محمد شاکر سر ، پرنسپل محمد ذاکر سر ، محمد شفیق عبدالقادر سر، عرفان اللہ خان سر بلڈھانہ ، شاداب انور سر بلڈھانہ ، ملکاپور سے صحافی محمد احسان سر ، سابق پرنسپل شبیر خان سر ، سابق پرنسپل محمد صابر سر ، سابق صدر مدرس شیخ حفیظ سر، سابق صدر مدرس احمد جناب ،سابق اساتذہ حاجی عثمان ماسٹر ، افروز علی خان سر ، شیخ شبیر شیخ بشیر ، محمد فیروز کریم سر ، حاجی اسلم خان سر ، عظمت اللہ خان سر ، کریم خان جمعدار سر، زین العابدین سر ، مظہر علوی سر بدنیرہ بھولجی ، سابق کلرک فیروز خان پٹھان بابو ، سید جاوید علی بابو دیگر موجود تھے تمام کا بوکے ، ہار و شال پیش کر والہانہ استقبال کیا گیا. نظامت کے فرائض محمد سہیل شہزاد سر نے بڑے ہی دلچسپ انداز سے بحسن وخوبی انجام دیںٔے، تاںٔید سید جاوید علی سر نے کی. پروگرام کی غرض و غایت اور اسکول و کالج کی بنیاد سے لے کر تمام روداد و سرگرمیاں ضیاء اللہ خان سر نے نہایت ہی عمدہ طریقے سے پیش کی، اظہار تشکر عبدالرحیم بابو صاحب نے بڑے ہی بہترین انداز سے پیش کیا. این جی پھاڑکے سر نے پروگرام کی سراہنا کرتے ہوئے طلباء وطالبات کو اعلی تعلیم و پڑھاںٔی کے متعلق رہبری و رہنمائی فرماںٔی اور پرنسپل فیروز خان سر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تمام اسٹاف کی ستائش کی اور کہا کہ تعلیم کے میدان میں فیروز خان سر کے تعاون و ان کے اعزاز سے نہ صرف ملکاپور بلکہ پورے مہاراشٹر کا نام روشن ہوا ہے. تمام حاضرین نے انھیں اور پھاڑکے سر کو ان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی. پروگرام کا نظم و انتظام ابو زید سر علی الانا اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج نے کیا اس موقع پر صحافی محمد احسان سر نے دونوں اعزازی شخصیات کا استقبال کیا اور اپنی جانب سے خصوصی مبارکباد پیش کی.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے