
گیورائی :16؍مئی(نمائندہ )ملّت انگلش اسکول گیورائی میں ایس ایس سی بورڈ امتحان 2024-25 میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں ایک پروقار اعزازی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر اسکول کی انتظامیہ، معزز اساتذہ، معلمات، والدین اور کامیاب طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔
اس تقریب میں اسکول مینجمنٹ کے رکن جناب سمیع الدین صاحب، پرنسپل عرفان سر، سینئر استاد مجتبیٰ نجم سر، عبدالغفار سر، رغیب الرّحمٰن سر اور تمام معلمات شریک رہیں۔
خصوصی خطاب کرتے ہوئے مجتبیٰ نجم سر نے طلبہ کو ان کی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی، انہیں مستقبل کے تعلیمی اور عملی میدان میں کامیابی کے لیے رہنمائی فراہم کی، قیمتی مشورے دیے اور دعا و نیک تمناؤں کے ساتھ ان کے روشن مستقبل کی امید ظاہر کی۔
اسکول کے دیگر معزز اساتذہ، بالخصوص عبدالغفار سر رغیب الرّحمٰن سر، معلمہ معراج مِس اور پرنسپل عرفان سر نے بھی طلبہ کو تعلیمی سفر میں محنت، دیانتداری اور خود اعتمادی کو اپنا شعار بنانے کی ترغیب دی۔ والدین کی قربانیوں، تربیت اور صبر کو سراہتے ہوئے ان کو بھی خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔
تقریب کا اختتام رغیب الرّحمٰن سر کے اظہارِ تشکر اور دعاؤں کے ساتھ کیا گیا۔
نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ درج ذیل ہیں:
مومن مہرین فاطمہ عبد الماجد غازی – % 94.20 – امتیازی کامیابی کے ساتھ ملّت گروپ آف اسکولز میں اوّل پوزیشن
شیخ علینہ رحیم – %78.4
سید ہاجرہ حمیم –%74
پٹھان ارم امجد –%61
قریشی عاطف الطاف – %56.6
اسکول انتظامیہ نے تمام طلبہ کے لیے دعا کی کہ وہ تعلیمی میدان میں اسی جذبے اور اخلاص کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں اور ملک و ملت کا نام روشن کریں۔