कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملت کیمپس آکولہ میں مرحوم ایڈوکیٹ قاضی انور علی اور مرحوم عزت اللہ جاگیردارکوملّت میں کیاگیایاد

آکولہ :2؍مارچ (نمائندہ) حاجی نگر اکوٹ فائل آکولہ کے ملت تعلیمی کیمپس میں ادارے کے سیکریٹری الحاج سرفراز نوازخان صاحب کی قیادت میں ہھترون قصبے کے سابق سرپنچ اور سنجے گاندھی اردو ہائی اسکول وہ جونیئر کالج کے سربراہ مرحوم عزت اللہ جاگیر دار صاحب اور حنا پلازہ آکوٹ روڈ اکولہ کے ایڈوکیٹ قاضی انور علی صاحب کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تعزیاتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔جس میں مرحوم عزت اللہ جاگیردارصاحب کے فرزند ایڈوکیٹ صبغت اللہ صاحب اور ان کے لواحقین کے علاوہ ملت سوسائٹی کے ڈائریکٹر ایڈوکیٹ ربیع احمد خان،پرنسپل مبین الرحمن،صدر معلمہ کوثر جہاں ،سابق پولیس انسپیکٹر سید متین،سابق مدرس اعجاز خان ، مولانا محمد انیس،عابد بھائی بلڈر،فروز خان،محمد افسر اشتیاق حسین ،یاسمین بانو،ریحانہ بی،فاطمہ انجم،شاہینہ تبسم، محمد شکیل، سید مظہر،ڈاکٹر رضوان خان انیک ارشد شیخ ندیم نعمان عابد محمد عابد تنویر احمد خان واسق خان،فیاض انعامدار،سہیل علی ،سید عتیق ،خورشید علی، محمد اویس، صوفی خان ایاز خان اصف خان عبدالغفار قاضی اظہر،مصعیب جواد اور دیگر ملازمین موجود تھے۔ظہر کی نماز کے بعد مرحومین کےایصال ثواب کے لیے چھ قران شریف 78 سی پارے ،14 تبارک،196 یاسین شریف، اور دیگر تسبیحات کا ثواب بخش کر دعائےمغفرت کی گئی۔ نشست کی نظامت معلم اشتیاق حسین نے اور اظہار تشکر مبین الرحمن سر نے ادا کیے ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے