किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملت نگر میں جھکا ہوا بجلی کا کھمبا خطرے کی گھنٹی! مسجد اور اسکول کے قریب حادثے کا اندیشہ

سماجی کارکن عبدالرحیم پٹیل کی محکمہ بجلی کے جونیئر انجینئر سے نمائندگی

ناندیڑ:یکم؍جولائی ( نمائندہ اعتبار) ملت نگر، سروے نمبر 25 کے علاقے میں واقع ایک خطرناک طور پر جھکا ہوا بجلی کا کھمبا (پول) مقامی باشندوں کے لیے تشویش کا باعث بن گیا ہے۔ مذکورہ کھمبا لِمرا مسجد اور گلشنِ اطفال اسکول کے بالکل قریب واقع ہے، جہاں سے روزانہ سیکڑوں نمازی اور اسکول کے بچے آتے جاتے ہیں۔سماجی کارکن عبدالرحیم پٹیل نے محکمہ بجلی کے جونیئر انجینئر کو ایک تحریری عرضداشت پیش کی ہے جس میں فوری کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’’کھمبا بری طرح جھک چکا ہے اور کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتا ہے۔ چونکہ اس پر تین فیز کی بجلی کی لائن ہے، اس لیے ایک چھوٹی سی لاپروائی بھی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔‘‘عبدالرحیم پٹیل نے یہ بھی نشاندہی کی کہ مسجد میں روزانہ نمازیوں کی آمد و رفت رہتی ہے، اور اسکول کے بچے صبح و شام یہاں سے گزرتے ہیں۔ اگر فوری طور پر اس کھمبے کو تبدیل نہ کیا گیا تو جانی نقصان کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔عرضداشت کے ساتھ جھکے ہوئے کھمبے کی تصویربھی منسلک کی گئی ہے۔ عبدالرحیم پٹیل نے محکمہ بجلی سے درخواست کی ہے کہ وہ انسانی جان کے تحفظ کو مدِنظر رکھتے ہوئے فوری کارروائی کرے اور جھکے ہوئے بجلی کے کھمبے کو تبدیل کرے۔واضح رہے کہ ناندیڑ شہر کے فعال سماجی کارکن عبدالرحیم پٹیل نے عوامی مسائل پر بروقت توجہ دلا کر بلدیاتی انتظامیہ کو متحرک کر دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے مختلف مسائل پر تحریری میمورنڈم پیش کیے جن کے مثبت نتائج سامنے آ ئے ہیں۔پہلا معاملہ وارڈ نمبر 11 میں صفائی کے ناقص انتظام اور نالیوں میں جمع کچرے سے جڑی شکایات سے متعلق تھا۔ عبدالرحیم پٹیل نے مجلس اتحادالمسلمین کے سابق ریاستی صدر جناب سید معین کی رہنمائی میں میونسپل کارپوریشن کے صفائی محکمہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ وارڈ میں موجود واحد 407 گاڑی ناکافی ہے، اس لیے اضافی ٹریکٹر فراہم کیا جائے تاکہ صفائی کا نظام بہتر بنایا جا سکے۔ برسات کے موسم میں کچرے کی دیرینہ موجودگی بدبو اور بیماری کا سبب بن رہی ہے۔دوسرا معاملہ رحمت نگر میں معراج مسجد کے قریب واقع خستہ حال بجلی کے کھمبے (پول نمبر 56/22) سے متعلق تھا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے محکمۂ بجلی نے کھمبے کی تبدیلی کا کام کیا۔علاقہ کے عوام نے ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ عوامی فلاح کے جذبے سے سرشار عبدالرحیم پٹیل نہ صرف شکایات درج کرواتے ہیں بلکہ ان پر عمل درآمد تک نگرانی بھی کرتے ہیں۔ صحت، صفائی اور شہری تحفظ جیسے مسائل پر ان کی بیداری نے انہیں ناندیڑ کے بااثر سماجی کارکنوں میں شامل کر دیا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے