किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملت اردو ہائی اسکول آکولہ کے طلباء نے بورڈ کے امتحانات میں تاریخ رقم کردی

اکولہ:13؍مئی (نامہ نگار) حاجی نگر اکوٹ فائل میں واقع ملت اردو ہائی اسکول کا امراوتی بورڈ دسویں کا نتیجہ صدفیصد رہا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی بورڈ کے امتحان میں 149 طلبہ شریک ہوئے۔ ان میں سے تمام 149 طلباء کامیاب ہوئے۔15 طلبہ امتیازی، 46 فرسٹ ڈویژن، 72 سیکنڈ ڈویژن اور 16 تھرڈ ڈویژن میں پاس ہوئے۔ شفا ناز شیخ تنویر حسین اس نے% 90.89 نمبر حاصل کرکے اسکول میں پہلا نمبر حاصل کیا۔ اسی طرح منظرفردوس محمد رازق 88.40%، ،اقرا نوشین سیدمعراج علی %88،،فاطمہ بی شیخ احمد%40 .85.،محمد عمار فیض الحسن انصاری %85.20،ماریہ انعم شیخ صمد82.06% نے شاندار نمبر حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ طلبہ نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین، ادارے کے سی ای او سرفراز نواز خان سر، پرنسپل مبین الرحمان سر، صدر معلمہ کوثر جہاں، یاسمین بانو، اشتیاق حسین، محمد افسر، کلاس ٹیچرز فیاض انعامدار، کلپناساہو، شگفتہ پروین، نعمان عابد، محمد شکیل، انیک ارشد، رضوان خان،سیخ ندیم ،سید مظہر ،واسق خان، شکیلہ بیگم، شمائلہ انجم، ارفع مشکت، تنویر احمد خان اور تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو دیا ہے۔سرفراز خان نے اس کامیابی کو اساتذہ کی صحیح رہنمائی، طلبہ کی مسلسل محنت اور لگن اور والدین کے بھرپور تعاون کا نتیجہ قرار دیا۔ اس موقع پر انہیں ہر طرف سے مبارکباد دی جارہی ہے اور روشن مستقبل کے لیے نیک تمنائیں کی جارہی ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے