कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملازمت سے حُسن سبکدوش ہو نے کے ضمن میں شفیع احمد شفیع کے اعزاز میں کامیاب مشاعرہ

پربھنی:22؍دسمبر ( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی ) بتاريخ 20 دسمبر 2024 شب 09 بجے بمقام دفتر جماعت اسلامی ہند روبرو شاہی مسجد پربھنی میں شفیع احمد شفيع 31 دسمبر 2024 کوملازمت سے حسن سبکدوش ہونے کے ضمن میں ادارہ ادب اسلامی ہند شاخ پربھنی کی جانب سے شفیع احمد شفیع کے اعزاز میں ایک کامیاب مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ۔ الطاف اقبال نے تلاوت کلام پاک سے مشاعرہ کا آغاز کیا اور ہدیۂ نعت کا نذارنہ سید رضوان نے پیش کیا ۔ ڈاکٹر یوسف صابر مسند صدارت پر جلوہ افروزتھے ۔ صدر محفل ڈاکٹر یوسف صابر ، عبد الواحد جاذب ، فیروز سروش ،طہ صدیقی، شاکرخان شاکر، و زبیر گوہر و دیگر شعراء نے شفیع احمد شفیع کی دوران ملازمت کی خوبیوں کی سراہنا کی اور آئندہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کنونیئر مشاعرہ الطاف اقبال نے صدر محفل وصا حب اعزاز و تمام شعراء کا پھولوں سے استقبال کیا، ناظم مشا عرہ ارشاد ضیاء نے یکے بعد دیگرے جن شعراء حضرات کو زحمت کلام دی اُن میں ڈاکٹر یوسف صابر ، شفیع احمد شفيع ، عبد الواحد جاذب ، كليم کسک ، رئيس الزمان ، طہ صدیقی ، طاہر حسین طاہرناندیڑ، اظہر فاروقی اظہر، سید کریم الله حسینی نیر ، فیروز سروش ، زبیر گوہر شاکرخان شاکر، الطاف اقبال ، سیدرضوان، جنید اقبال فاورقی ، عمار اقبال کے نام شامل ہیں ، بالخصوص جن باذوق سامعين نے رونق محفل کو دوبالا کیا ان میں عبدالمنان خان ، ڈاکٹر نور الامین ، سعید پاشا ، قیصر با شمی ، خطیب رضی الدین عبد الحکیم، فیضان قادری ، چاؤش محمد اسد کے نام شامل ہیں رات دیر گئے خطیب رضی الدین کے اظہار تشکر پر مشاعرے کا اختتام عمل میں آیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے