कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مقابلہ مضمون نویسی’’سقوط حیدرآباد‘‘

ناندیڑ:7؍اگست ( راست) ذمہ دار اقوام کا یہ شیوہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی تاریخ کو فراموش نہیں کرتی بلکہ اسے بلا کم و کاست اپنی نئی نسل میں منتقل کرنا اپنا دینی و ملّی فریضہ سمجھتی ہے تاکہ اسے مشعل راہ بناکر اپنی اجتماعی زندگی کا سفر طے کیا جائے اور اپنی ماضی کی خامیوں اور خسارے کا ادراک کرتے ہوئے مستقبل کا فریم ورک بنایا جائے ۔سقوطِ حیدرآباد بھی دکن کی تاریخ میں نا قابل فراموش حیثیت رکھتا ہے۔
اس تاریخ کے موڑ کو اس عروج و زوال کے اسباب کو جاننے کے لیے ناندیڑ کے اساتذہ، علماء، ائمہ، اور حفّاظ کرام کے لیے سقوطِ حیدرآباد کی تاریخ پر مضمون نویسی کا مقابلہ رکھا گیا ہے تاکہ ہمارے قائدین بھی سقوطِ حیدرآباد کی تاریخ کا تحقیقی مطالعہ کریں اور ہماری نئی نسلوں کو سانحہ عظیم سے روشناس کریں۔۔۔۔اللہ ہماری اس کوشش کو قبول فرمائے۔۔۔۔آمین
انعامات
پہلا انعام 20,000 روپئے اور
دوسرا انعام 15,000 روپئے اور
تیسرا انعام 10,000 روپئے اور
مزید ٹاپ 10 اور 20 افراد کو ترغیبی انعامات سے نوازا جائیگا۔
اس مقابلہ میں حصہ لینے کے خواہش مند حضرات ان کتابوں سے استفادہ کرسکتے ہیں جو آنلائن بھی دستیاب ہے۔
۱)سقوطِ حیدرآباد: عمر خالدی معین الدین عقیل
۲)زوالِ حیدرآباد: سید حسن
۳)زوالِ حیدرآباد اور پولیس ایکشن: محمّد مظہرالدین
نوٹ:
مضمون جمع کرنے کی آخری تاریخ 31 آگست 2024 ہوگی؛جج کا فیصلہ آخری فیصلہ ہوگا۔
مضمون جمع کرنے کا پتہ
نئے شہر میں: روشن ملٹی سروسز، رُوبرو شیواجی پولیس اسٹیشن، ناندیڑ
پُرانا شہر: شہزادی ڈیزائنر، بابا پیٹرول پمپ کے قریب، ناندیڑ
اس مضمون نویسی کے انعامات 15 ستمبر 2024 کو انور گارڈن حیدر باغ ناندیڑ میں ہونے جارہے جلسہ عام میں تقسیم کیئے جائینگے۔ انشاءاللہ

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے