किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مفتی سلمان ازہری کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ: ونچت بہوجن آگھاڑی کا ضلع کلکٹر کے معرفت وزیر اعلیٰ کو میمورنڈم

ناندیڑ: 6فروری ( نامہ نگار) معروف عالم دین مفتی سلمان ازہری کی گجرات اے ٹی ایس کی جانب سے گرفتاری کی مذمت میں آج ونچت بہوجن آگھاڑی کے ایک وفد نے ضلع کلکٹر کے معرفت وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو ایک میمورنڈم روانہ کیا۔ اس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ مہاراشٹر میں گزشتہ دو سالوں سے مسلم سماج کے بارے میں ٹی راجہ سنگھ، نتیش رانے، کالی چرن مہاراج وغیرہ تنازعہ پیدا کرنے کا کام کررہے ہیں ، اور ان کے خلاف کئی دفعہ 153 کے تحت مقدمات بھی درج کیے گئے ، تاہم انہیں ایک بار بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔ لیکن مسلم مذہبی اسکالر مفتی سلمان ازہری کو گجرات اے ٹی ایس نے ایک پروگرام میں تقریر کرنے کی وجہہ سے ممبئی کے گھاٹ کوپر علاقہ سے گرفتار کرلیا ہے۔مفتی سلمان ازہری نے کوئی مذہب مخالف یا ذات پات مخالف تبصرہ نہیں کیا ہے۔اس کے باوجود ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ ہم اس گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اسلامی اسکالر مفتی سلمان ازہری کی فوری رہائی کے لیے ٹرانزٹ ریمانڈ کو منسوخ کرنے کے لیے ہائی کورٹ میں اپیل داخل کریں اور مفتی سلمان ازہری کو فوری طور پر رہا کروائیں۔ بعدہ ¾ ونچت بہوجن آگھاڑی کے ریاستی ترجمان فاروق احمد نے میڈیا کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم مفتی سلمان ازہری کی تقریر اور وائرل ویڈیو کی مکمل چھان بین کیے بغیر ان کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ساتھ ہی ہم اس کارروائی کے طریقے، تفتیش کے مناسب عمل کی کمی کو دیکھتے ہوئے کی گئی کارروائی کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ اس موقع پر شہر صدر شمال ایوب خان ، شہر صدر جنوب وٹھل گائیکواڑ ، اشوک کاکانڈیکر، ایڈوکیٹ شیخ بلال، محمد قاسم، اشوک کاپسیکر، عبدالسمیع کے علاوہ مولانا عبدالقادر ، علیم الدین سنار، حاجی یونس میمن، شیخ فاروق، امرت نرنگلکرو دیگر و دیگر عہدیداران موجود تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے