कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

معیارِ محبت

از قلم : اسماء جبین

انسان اپنے اندر پائے جانے والے اوصاف کی خوشبو جب کسی دوسرے میں محسوس کرتا ہے تو اسکی طرف مائل ہونا شروع ہو جاتا ہے اور اس سے بات کرنا اسے دیکھنا اور اس سے ملنا اسے اچھا لگتا ہے۔ دراصل وہ خود کو اس میں اور اس کو اپنے آپ میں دیکھتا ہے اور ہر جگہ اسی کی کمی محسوس کرتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ وہ ہر پل مجھ سے راضی رہے۔اسی کیفیت کو محبت کہتے ہے۔محبت یہ نہیں دیکھتی کہ دل عورت کا ہے کہ مرد کا محبت تو وحی کی طرح ہوتی ہے جو کچھ خاص دلوں میں اترتی ہے۔ اور ہمیشہ ہمیشہ قائم رہتی ہے۔ محبت کا معیار مذکر یا مؤنث نہیں ہوتا بلکہ محبت کا معیار تو دل ہوتا ہے اور جہاں محبت ہو وہاں انا نہیں ہوتی وہاں صرف محبت ہوتی ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ کبھی کوئی عورت کسی مرد کی محبت میں مجنوں کی طرح صحرا کی طرف نہیں چل پڑی پاگل نہیں ہوئی؟؟ شاید یہ لوگ نہیں جانتے کہ مرد صحرا نشینی اختیار کر سکتا ہے کیونکہ وہ محبت میں ناکام ہو جائے تو سب چھوڑ سکتا ہے لیکن عورت نہیں چھوڑ سکتی کیونکہ اس کے ساتھ محبت کے علاوہ اسکی عزت بھی ہوتی ہے۔ صحرا ہو ،جنگل یا سماج عورت کو محبت تو آسانی سے مل جاتی ہےاور اسکی محبت بچ بھی جاتی ہے۔
لیکن اسکی عزت ؟؟؟
بات تلخ ہے لیکن حقیقت ہے کہ عورت کو محبت کا اختیار تو ہوتا ہے لیکن ناکام ہونے کے بعد محبت میں پاگل ہونے کا حق نہیں ہوتا۔۔۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے