कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

معیار

از قلم : عارف محمد خان

شہر کا نامور تعلیمی ادارہ اپنی شاندار عمارت، چمکتے اشتہارات اور بڑے بڑے دعوؤں کی وجہ سے ممتاز سمجھا جاتا تھا۔ یہاں تقرری کا عمل ایک مقدس روایت کی طرح پیش کیا جاتا۔فائلوں میں سجی ڈگریاں، تجربے کے ثبوت اور “صرف معیار” کے سنہرے جملے۔
مگر انہی دیواروں کے اندر نان گرانٹ اساتذہ کی تنخواہیں اتنی قلیل تھیں کہ مہینے کے آخری دن سوال بن کر سامنے آتے۔ کوئی شکایت زبان تک نہیں لاتا، کیونکہ یہاں خاموشی ہی ملازمت کی ضمانت تھی۔ استحصال کوئی الزام نہیں تھا، بلکہ نظام کا حصہ تھا۔
جب کبھی کسی اسکول کی “گرینڈ” کا اعلان ہوتا، تو ایک غیر تحریری حکم بھی گردش میں آ جاتا.
’’تمام اساتذہ تعاون کریں گے۔‘‘
یہ تعاون دراصل جیب سے ادا ہونے والی رقم تھی، جسے ڈونیشن نہیں کہا جاتا تھا، مگر انکار کی گنجائش بھی نہیں ہوتی تھی۔
آخرکار وہ دن آ پہنچا۔ جگمگاتا ہال، معزز مہمان، کیمرے اور تالیوں کی گونج۔ اسٹیج پر ادارے کے سربراہ نے پراعتماد مسکراہٹ کے ساتھ اعلان کیا:
“ہم نے اساتذہ کی تقرری صرف معیار کی بنیاد پر کی ہے، اور الحمدللہ ہمارا ادارہ کسی قسم کی ڈونیشن نہیں لیتا۔”
تالیاں بجیں، کیمرے روشن ہوئے۔
ہال کے ایک گوشے میں بیٹھے اساتذہ نے خاموشی سے ایک دوسرے کو دیکھا۔
آنکھوں میں وہ سچ تھا جو بولنے کی اجازت نہیں رکھتا،
اور پیاس کے مارے خشک لبوں پر رقصاں مسکراہٹ ہر دعوے کا جیسے انکار کررہی تھی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے