कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

معصوم محمد یوسف کی زندگی کا پہلا روزہ

پربھنی: 17 / مارچ (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شدید گرمی اور دھوپ کی شدّت کے باوجود نو نہالوں میں بھی روزے رکھنے کی جسارت اور اللہ کے حکم اہم فریضہ روزہ رکھنے سے متعلق والہانہ رغبت کا مظاہرہ ایمان اور احتساب کی ایک واضح دلیل ہے۔ اسی سلسلے میں پربھنی شہر کےروشن خان محلے سے محمد رفیق انصاری سر کے فرزند محمد یوسف (عمر تقریباً آٹھ سال ) نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب کو دعاؤں سے نوازنے کا موقع دیا.محمد یوسف کی اس کم عمری میں عبادت کے جذبے کو اہلِ خانہ اور رشتہ داروں نے قابلِ ستائش قرار دیا. اس موقع پر گھر والوں اور قریبی افراد نے محمد یوسف کو تحائف پیش کیے اور اس کے حق میں نیک خاوائشت اور بہت سی دعائیں بھی کی ، بزرگوں کا کہنا ہے کہ بچوں کو بچپن ہی سے دینی تعلیمات اور عبادات کی طرف راغب کرنا نہایت ضروری ہے، تاکہ ان کے اندر دین سے محبت اور عبادت کا شوق پروان چڑھے۔ محمد یوسف کے اس عمل کو اُن ک داداجان محمد شریف انصاری اور محمد قاسم انصاری نے، اور چاچا عتیق انصاری سر نے، مزید محلہ و خاندان کے سبھی افراد نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے