कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

معصوم محمد علیان کا پہلا روزہ

ناندیڑ :14؍مارچ (ایس این شیخ) رحمت نگر، ناندیڑ کے ساکن جناب محمد الیاس ولد محمد ابراہیم صاحب کے فرزند ارجمند محمد علیان نے 23 رمضان المبارک کو اپنی زندگی کا پہلا روزہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر کے ایک خوبصورت مثال قائم کی۔ کم عمری میں عبادت کا شوق دیکھ کر گھر والوں اور عزیز و اقارب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اس مبارک موقع پر رشتہ داروں اور دوست احباب کی جانب سے محمد علیان ولد محمد الیاس کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا گیا۔خصوصی طور پر علیان کے بڑے تایا جان محمد ایوب چھوٹے تایا محمد اسحاق وہ تمام چاچا نانا نانی ماما مامی اور اہل خانہ نے معصوم بھتیجے بھانجے وہ نواسے کی روزہ رکھنے میں بھرپور حوصلہ افزائی کی اور اس خوشی کے موقع پر اپنی محبت اور مسرت کا اظہار کیا۔اہلِ خانہ نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ وہ محمد علیان کو صحت و عافیت کے ساتھ دین و دنیا میں کامیابی عطا فرمائے اور آئندہ بھی عبادات میں استقامت نصیب فرمائے۔ آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے