कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

معصوم طالبہ ماہیرہ ماہین کا پہلا روزہ ، دعاؤں اور خوشیوں کا حسین لمحہ

پربھنی :19؍مارچ (ضلع نامہ نگاراعتبار نیوز محمد سرور شریف )فیض العلوم پرائمری اسکول کی جماعت پنجم کی ہونہار طالبہ ماہیرہ ماہین دختر شیخ آصف نے کم عمری میں روزہ رکھ کر ایک نیک اور بابرکت روایت کی پیروی کی۔ ان کے پہلے روزے کے موقع پر گھر میں خوشی اور مسرت کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ اس مبارک موقع پر والدین اور اہلِ خاندان کی جانب سے خصوصی افطار و طعام کا اہتمام کیا گیا جس میں رشتہ داروں اور قریبی افراد نے شرکت کرکے ماہیرہ ماہین کو مبارکباد پیش کی۔تقریب میں موجود افراد نے ننھی روزہ دار کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے نیک دعاؤں اور تحائف سے نوازا۔ سبھی نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ کم عمر بچوں میں عبادت کا شوق پیدا ہونا ایک خوش آئند بات ہے جو انہیں دین سے قریب کرتا ہے۔اس موقع پر فیض العلوم پرائمری اسکول کے معلم جماعت محمد ابرار علی خان نے بھی ماہیرہ ماہین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور اس کے روشن مستقبل کے لیے خصوصی دعائیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں میں دینی اقدار اور عبادات کی رغبت پیدا کرنا والدین اور اساتذہ دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اس بابرکت موقع پر موجود تمام افراد نے ماہیرہ ماہین کے لیے صحت، کامیابی اور نیک زندگی کی دعائیں کیں۔ یوں اس ننھی طالبہ کا پہلا روزہ اہلِ خاندان اور عزیز و اقارب کے لیے خوشی اور فخر کا باعث بن گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے