कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

معصوم طالبات کا پہلا روزہ ۔ خوشیوں اور دعاؤں سے سجی روح پرور تقریب

پربھنی:2؍مارچ (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوزمحمد سرور شریف) فیض العلوم پرائمری اسکول کی جماعتِ پنجم کی ہونہار طالبات مصیرہ فاطمہ بنتِ محمد عظیم اور افراح فاطمہ بنتِ محمد وحید نے اپنے زندگی کے پہلے روزے کی سعادت حاصل کی۔ اس بابرکت موقع پر اہلِ خانہ کی جانب سے پرتکلف افطار و طعام کا اہتمام کیا گیا، جس میں محلہ اور برادری کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے بچیوں کی حوصلہ افزائی کی۔تقریب کے دوران روحانی و پُرمسرت ماحول دیکھنے میں آیا۔ معلمِ جماعت جناب محمد ابرار علی خان نے خصوصی طور طالبات کو دعاؤں اور نیک تمناؤں سے نوازا اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات پر ثابت قدم رہنے کی نصیحت کی۔ انہوں نے کہا کہ کم عمری میں عبادت کا شوق قابلِ ستائش ہے اور یہ والدین کی بہترین تربیت کا ثمر ہے۔دادا، دادی، نانا اور نانی نے بچیوں کے لیے خصوصی دعائیں کیں، جبکہ دور دراز سے آنے والی پھوپی اور خالہ نے بھی شرکت کر کے خوشی میں اضافہ کیا۔ تمام مہمانوں نے تحائف پیش کیے اور اپنی دعاؤں سے نوازا۔ گھر میں خوشی اور مسرت کا سماں تھا، ہر چہرہ مسکراہٹ سے کھلا ہوا نظر آتا تھا۔یہ روحانی و خاندانی اجتماع نہ صرف بچیوں کے لیے یادگار ثابت ہوا بلکہ اہلِ محلہ کے لیے بھی ایک خوشگوار اور ایمان افروز لمحہ بن گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے