किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

معصوم روزے دار زنیرہ حسن الکثیری کا پہلا روزہ

ناندیڑ22 مارچ (حیدر علی): سابق کارپوریٹر حسن الکثیری کی دختر اور سابق کارپوریٹر سید مظہر حسین کی نواسی زنیرہ حسن الکثیری نے محض 8 سال کی عمر میں اپنے زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر ایمانی جذبے کا مظاہرہ کیا۔اس خاص موقع پر آر کے بینکوٹ ہال میں ایک پُروقار دعوتِ افطار اور روزہ رکھائی تقریب منعقد کی گئی جس میں رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔ تقریب میں زنیرہ حسن الکثیری کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی گلپوشی کی گئی اور انہیں دعاؤں سے نوازا گیا۔معصوم زنیرہ کے اس ایمانی جذبے کو دیکھتے ہوئے حاضرین نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ کم عمری میں روزہ رکھنے کا عزم اور دین سے محبت کا یہ مظاہرہ سب کے لیے قابلِ ستائش رہا۔اس موقع پر اہل خانہ نے بھی زنیرہ الکثیری کی ہمت اور حوصلے کو سراہا اور کہا کہ معصوم بچی نے اپنی کم عمری کے باوجود عبادت کا جو شوق ظاہر کیا ہے وہ دوسروں کے لیے بھی ایک مثال ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے