कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

معصوم روزہ داروں کا پہلا روزہ

پربھنی: مورخہ 13 مارچ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) روزہ صبر، شکر اور تقویٰ کی بہترین مثال ہے، اور جب کوئی معصوم بچہ پہلا روزہ رکھتا ہے تو یہ ایک خاص لمحہ بن جاتا ہے۔ سدرۃ المنتہیٰ محمد الطاف الرحمٰن (12 سال)، زینب فاطمہ محمد الطاف الرحمٰن (10 سال)، اور زنیرا فاطمہ خواجہ توصیف (10 سال) نے اپنے پہلے روزے کی سعادت حاصل کی۔یہ معصوم روزہ دار پورے جوش و خروش اور خوشی کے ساتھ روزہ رکھتے رہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ انہیں دین پر استقامت عطا فرمائے۔ ان کے والدین اور رشتہ داروں نے ان کے حوصلے اور عبادت کے جذبے کی خوب پذیرائی کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ ادارہ اعتبار نیوز بھی ان معصوم روزہ داروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئےان کی دنیا وآخرت کی تمام کامیابیوں کے لیے دعا گو ہے،اللہ تعالیٰ ان ننھے روزہ داروں کے جذبے کو قبول فرمائے، ان کے ایمان کو مزید مضبوط کرے، اور انہیں دین کی روشنی میں زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے