कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

معصوم روزہ دار افضل خان کا عظیم حوصلہ

ناندیڑ۔ ۹؍ مارچ ( راست ):ایمانی جذبہ عمر کا محتاج نہیں ہوتا اور اس کی بہترین مثال کھڑکپورہ کے رہائشی افضل خان نے پیش کی جنہوں نے محض 11 سال کی عمر میں چھ روزے مکمل کر کے ثابت کر دیا کہ ایمان اور حوصلہ بڑی عمر کا محتاج نہیں ہوتا بلکہ دل کی سچائی اور اللہ سے محبت کا اظہار ہوتا ہے۔افضل خان جو کہ جناب رئوف خان کے فرزند ہیں انہوں نے اس ماہِ مبارک میں اپنی کم عمری کے باوجود روزے رکھنے کا عزم کیا اور مسلسل چھ روزے مکمل کر لیے۔ ان کے اس روحانی حوصلے اور ایمانی جذبے کی خوشی میں آج 9 مارچ کو روزہ رکھائی تقریب منعقد کی گئی جس میں ان کے والد، والدہ، دادی، نانی اور دیگر افرادِ خاندان نے شرکت کی۔ اس موقع پر افضل خان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی اور ان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے اس عمل کو قبول فرمائے اور دین پر استقامت عطا فرمائے۔ افضل خان کی یہ ہمت اور ایمانی جذبہ نہ صرف ان کے خاندان بلکہ دیگر بچوں کے لیے بھی ایک مثال ہے کہ چھوٹی عمر میں بھی بڑے فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔ہم بھی اس ننھے روزہ دار کے حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اسے دین و دنیا میں کامیابی عطا فرمائے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے