कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

معصوم روزہ دار اشناء ماہین اور الطاف شیخ رحیم کی حوصلہ افزائی

پربھنی:21؍فروری (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) پربھنی کے معروف تعلیمی ادارے فیض العلوم پرائمری اسکول کی جماعت دوم کی ہونہار طالبہ اشناء ماہین اور الطاف شیخ رحیم نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر ایک خوبصورت مثال قائم کی۔ کم عمری میں عبادت کا جذبہ دیکھ کر اساتذہ اور اہلِ خانہ نے خوشی کا اظہار کیا۔اس مبارک موقع پر گولڈن فنکشن ہال میں پُروقار افطاری کا اہتمام کیا گیا، جس میں خاندان کے تمام افراد نے شرکت کی اور بچیوں کو دعاؤں سے نوازا۔ صدر مدرس اور معلمِ جماعت اسرار خان سر نے خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی، نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور تحفہ دے کر معصوم روزہ دار کی ہمت افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ بچپن ہی سے دینی شعور اور عبادت کا شوق قابلِ ستائش ہے اور ایسے مواقع بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب کا ماحول نہایت روح پرور اور خوشگوار رہا۔ اہلِ خانہ اور اساتذہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان بچیوں کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور آئندہ بھی نیکی و تقویٰ کی راہ پر گامزن رکھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے