कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

معصوم روزہ داروں کا پہلا روزہ، گھر میں خوشی کی لہر

جنتور:21؍فروری( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) پربھنی ضلع کے مشہور تعلقہ میں روح پرور منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب شیخ ساجد علی (ایس ایس الیکٹرانکس) کے ہونہار فرزندان، آٹھ سالہ شیخ فرقان علی اور شیخ فرحان علی نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھا۔ کم عمری کے باوجود دونوں معصوم بچوں نے نہایت شوق و جذبے کے ساتھ روزہ مکمل کیا جس پر اہلِ خانہ نے بے حد مسرت کا اظہار کیا۔اس بابرکت موقع پر دادا جان شیخ سلیم علی نے اپنے پوتوں کو ڈھیروں دعاؤں سے نوازتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی۔ دادی جان اور تایا نے بھی بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور اس نیک عمل پر خوشی کا اظہار کیا۔ گھر کا ماحول روحانی کیفیت سے سرشار رہا۔مامو جان ابرار خان اور اسرار خان نے بھی بچوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اہلِ خانہ نے کہا کہ کم سنی میں عبادت کا یہ جذبہ قابلِ تحسین ہے اور یہی تربیت آگے چل کر بچوں کی شخصیت کو سنوارتی ہے۔اہلِ محلہ اور رشتہ داروں نے بھی فرقان اور فرحان کو پہلا روزہ رکھنے پر مبارکباد دی اور ان کے حق میں دعائیں کیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے