किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

معصوم اُردُو ہائی اسکول پربھنی – دسویں جماعت کے نتائج کی خوشی میں تہنیتی پروگرام کا کامیاب انعقاد

پربھنی:15؍مئی ( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) (۱۴-۰۵-۲۰۲۵) معصوم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، پربھنی کے زیرِ انصرام معصوم اُردُو ہائی اسکول پربھنی کی دسویں جماعت کے شاندار نتائج کی خوشی میں ایک خصوصی تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں اسکول کے تمام طلباء و طالبات کو ان کی کامیابی پر اساتذہ، غیر تدریسی عملے اور سوسائٹی کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
اس سال اسکول کا نتیجہ 95.23 فیصد رہا جو کہ نہایت قابلِ شکر اور اطمینان بخش ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی اسکول نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔
اس موقع پر تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا جن کی محنت، لگن اور رہنمائی کے سبب طلباء و طالبات نے یہ نمایاں کامیابی حاصل کی۔ اسکول کے روشن مستقبل میں ان کا کردار نہایت اہم ہے اور انہیں دل سے خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
پروگرام کے دوران معصوم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے بانی و صدر مرحوم ایس۔ایم۔عقیل سرکو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جن کی رہنمائی اور تعلیمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی قائم کردہ بنیاد پر آج ادارہ کامیابی کی نئی منزلیں طے کر رہا ہے۔
اس خوشی کے موقع پر خاص طور پر صدر مدرس شیخ نظیر سر، اسسٹنٹ ٹیچرز نثار احمد صدیقی سر، عبدالباسط سر، ایس۔ ایم۔ نبیل سر اور غیر تدریسی عملے کا بھی شکریہ ادا کیا گیا جن کی مسلسل محنت، تعاون اور تعلیمی جذبے نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ اِس لیےمعصوم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی پربھنی نے خوشی کا اظہار کیا اور تمام کامیاب طلبہ اور اسکول اسٹاف کو مبارکباد پیش کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے