कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

معصوم اردو ہائی اسکول پربھنی میں بعنوان پارلیمنٹ، اسمبلی، مجلس بلدیہ، پنچایت کی معلومات پر مشتمل سرگرمی کا کامیاب انعقاد

پر بھنی:22؍اکتوبر( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پر بھنی) معصوم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انصرام معصوم اردو ہائی اسکول درگاہ روڈ” پر بھنی کے سالانہ منصوبے کے تحت محترم جناب شیخ نظیر صاحب، صدر مدرس کے زیر سرپرستی ایک عملی اور قابل تقلید سرگرمی بعنوان” پارلیمنٹ، اسمبلی، مجلس بلدیہ، پنچایت کی معلومات” کا انعقاد عمل میں آیا۔
درج ذیل مقاصد کے حصول کے لیے اس سرگرمی کا انعقاد عمل میں آیا۔
طلبہ کو نہ صرف کتابی معلومات دی جائے بلکہ حقیقی دنیا سے بھی روشناس کرایا جائے۔پارلیمنٹ، اسمبلی، مجلس بلدیہ، پنچایت ان تمام اداروں کی معلومات طالب علم کو ہو جیسے ان کا دائِرہ کار کیا ہوتا ہے؟ اہم کام کیا ہوتے ہیں؟ان کے اراکین کی تعداد و انتخابی عمل کیسا ہوتا ہے؟ ان کی مدت کتنے سال ہوتی ہے ؟ ان کا سربراہ کون ہوتا ہے؟ یہ تمام مل کر انتظام کس طرح چلاتے ہیں اور مالیاتی کمیٹیاں وغیرہ کیا ہوتی ہیں ؟ اس کے علاوہ طلبہ کو اپنے محلے کے کارپوریٹر کے نام، ان کی شخصیت سے واقفیت ہو اوراپنے اطراف رہنے والے با اثر شخصیات کا تعارف ہو ،اسی طرح محلے میں پڑھائی کرنے والے طلبہ سے واقفیت ہو وغیرہ۔اس سرگرمی کے اختتام پر یہ پایا گیا کہ تمام طلبہ نے تمام تر معلومات کو اچھی طرح سمجھا ساتھ ہی ساتھ محلے کے باثر شخصیات اور کارپورٹر سے واقفیت ہوئی، ان سے بات چیت کا طریقہ سیکھا۔ اس سگرمی کے تحت طلبہ نے اپنے محلے میں رہنے والے طالب علم سے ملاقات کی اور پڑھائی میں آنے والے مسائل کو دیگر طلبہ سے گفتگو کے ذریعے کس طرح سے حل کیا جائے سیکھنے کی کوشش کی۔ ( واضح ہو کہ اس سرگرمی کی تحریک مشعل راہ وروح رواں بانی و سابقہ صدر مرحوم محترم جناب ایس ایم عقیل صاحب کی تعلیمی سرگرمیوں سے حاصل کی گئی )اس پروجیکٹ کو شیخ محمد نبیل سر نے ترتیب دیا اور اس ضمن میں رہنمائی صدیقی نثار احمد مددگار معلم و ضلع صدر آئیٹا پربھنی نے کی، شیخ عبدالباسط سر اور تمام غیر تدریسی عملہ کی معاونت حاصل رہی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے