कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

معصومہ زنیرہ کشف نے مکمل کیا ناظرہ قرآن

مکتب رضائے العلوم،جامع مسجد قلعہ روڈ، ناندیڑ میں تکمیل قرآن کی روح پرور تقریب

ناندیڑ: 8؍ جولائی (راست)اللہ تعالیٰ کا کلام پاک کسی بھی مسلمان کے لیے باعثِ سعادت اور ذریعۂ ہدایت ہے، اور اس کی تلاوت کرنا ایک بابرکت عمل ہے۔ اسی سعادت سے آج ایک معصوم بچی نے اپنے دامن کو بھر لیا۔ناندیڑ شہر کے عرب گلی کی ساکن معصومہ زنیرہ کشف بنت محمد اظہر الدین (ظفر بس والے) نے آج بروز پیر مکتب رضاء العلوم، جامع مسجد ،قلعہ روڈ ناندیڑ میں ناظرۂ قرآن مجید مکمل کر لیا۔ اس مبارک موقع پر ایک روحانی اور ایمان افروز مجلسِ دعا کا اہتمام کیا گیا، جس میں فرحت و انبساط کا ماحول دیکھنے کو ملا۔تقریب میں حافظ منور صاحب فاروقی، مفتی عبدالعظیم صاحب رضوی، حافظ عمر صاحب اور دیگر معززین موجود تھے جنہوں نے طالبہ کی محنت، والدین کی توجہ اور اساتذہ کی تربیت کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ حافظ منور فاروقی نے اپنی مختصر مگر مؤثر گفتگو میں قرآن کی اہمیت، بچوں میں دینی تعلیم کی بنیاد، اور والدین کے فریضے پر روشنی ڈالی۔ مفتی عبدالعظیم رضوی نے زنیرہ کشف کو قرآن کی تلاوت جاری رکھنے، اس پر عمل کرنے اور آگے چل کر حفظِ قرآن کی طرف قدم بڑھانے کی تلقین کی۔مجلس کے اختتام پر خصوصی دعا کی گئی، جس میں قرآن سے وابستگی، دین پر استقامت، والدین کی عافیت اور پوری امت مسلمہ کے لیے فلاح و بہبود کی دعائیں کی گئیں۔آخر میں معصومہ زنیرہ کشف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے والدین، اساتذہ، اور دوست احباب نے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ مکتب رضائے العلوم، جامع مسجد قلعہ روڈ ناندیڑ شہر کا ایک فعال دینی ادارہ ہے جو مسلسل کئی برسوں سے بچوں میں قرآن فہمی اور دینی تعلیم عام کرنے میں مصروفِ عمل ہےاور شعبہ حفظ کا بھی خصوصی نظم کیا گیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے