कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

معذور ماں کو کمر پر لاد کر چین بھر میں گھمانے والا شخص

بیجنگ:یکم؍نومبرـ:چین میں ایک 31 سالہ شخص کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے کیونکہ وہ اپنی معذور ماں کو کمر پر لاد کر ملک بھر کا سفر کر رہا ہے۔شیا ما نامی یہ شخص 8 سال کا تھا جب اس کے والدین کی گاڑی کا حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں اس کے والد انتقال کرگئے جبکہ ماں معذور ہو گئی۔وہ اور اس کی بڑی بہن اپنا اور اپنی ماں کا خیال رکھنے پر مجبور ہو گئے۔بچپن سے جوانی کے سفر کے دوران شیا ما نے کھیتوں سے کپاس چننے اور دیگر چھوٹی چھوٹی ملازمتیں کیں اور پھر Xinjiang میں اپنا ہوٹل کھولا۔اس کی آمدنی کا زیادہ تر حصہ ماں کے علاج پر خرچ ہوتا تھا اور اس کی سخت محنت کا فائدہ بھی ہوا کیونکہ وہ خاتون بستر سے اٹھنے کے قابل ہوگئیں۔مگر چند سال قبل شیا ما کو معلوم ہوا کہ ماں کا مرض قابل علاج نہیں بلکہ وہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔اس کے بعد شیا ما نے اپنا زیادہ تر وقت ماں کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا اور کاروبار پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے اپنا گھر اور گاڑی کو فروخت کرکے ماں کو چین گھمانے کے لیے نکل گیا۔شیا ما کی خواہش تھی کہ وہ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت ماں کے ساتھ گزارے اور اس کی ماں زندگی کے باقی ماندہ لمحات سے لطف اندوز ہوسکے۔اس کی ماں بولنے کے قابل نہیں رہی تھی مگر سفر کے دوران ہمیشہ مسکراتی رہتی ہے جو اس کے بیٹے کے لیے سب سے بڑا انعام ہے۔شیا ما نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ ‘میری ماں مجھے اس وقت ہر جگہ لے جاتی تھی جب میں بچہ تھا اور اب میں انہیں ہر جگہ لے جا رہا ہوں’۔31 سالہ شخص کی ماں کو کمر پر لاد کر تیان من اسکوائر پر لے جانے کی تصاویر چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میرا گھر وہی ہے جہاں میری ماں موجود ہے، میں اس پچھتاوے کے ساتھ زندگی نہیں گزارنا چاہتا کہ میری ماں نے اپنا آخری وقت بستر تک محدود رہ کر گزارا’۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے