किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

معذورین کے لیے مفت مصنوعی اعضاء کی پیمائش اور رجسٹریشن کیمپ ستمبر میں لگایا جائے گا

معذور افراد اور بزرگ شہریوں کو آلات و سہولیات سے فائدہ حاصل ہوگا

ناندیڑ: 16 جولائی(نمائندہ اعتبار) حکومتِ ہند کی وزارتِ سماجی انصاف و اختیارات کے تحت اے ڈی آئی پی اور ویوشری یوجنا کے دائرہ کار میں بھارتی ادارہ برائے تیاری مصنوعی اعضا (ALIMCO)، کانپور، ضلع انتظامیہ، ضلع پریشد اور ناندیڑ کا ضلع معذورین بحالی مرکز کے اشتراک سے ستمبر کے دوسرے ہفتہ میں ناندیڑ ضلع کے ذیلی دفاتر میں معذورین کے لیے مصنوعی اعضا اور معاون آلات کی پیمائش اور رجسٹریشن کے لیے کیمپ منعقد کیے جائیں گے۔اس سلسلے میں آج ضلع کلکٹر کے دفتر میں رکن پارلیمان ڈاکٹر اجیت گوپچھڑے کی صدارت میں اور ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے کی موجودگی میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ضلع پریشد کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر میگھنا کاولی، میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے، ایڈیشنل سی ای او سندیپ مالودے، ریسیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر کرن امبیکر، ضلع ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سنگیتا دیشمکھ، ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر ستندر آؤل وار اور ALIMCO کانپور کے نمائندے کے ڈی گوٹے کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔ تعلقہ تحصیلدار، معذورین مرکز کے پراجیکٹ ڈائریکٹر وجے کانیکر اور گروپ ڈیولپمنٹ آفیسر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شامل ہوئے۔یہ کیمپ ناندیڑ کے مختلف سب ڈیویژنل دفاتر پر منعقد کیے جائیں گے۔ میٹنگ میں کیمپ کے سلسلے میں کی جانے والی تمام تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور گرام پنچایت، میونسپل کونسل، و میونسپل کارپوریشن کو اس سلسلے میں اقدامات کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ ڈاکٹر اجیت گوپچھڑے نے ہدایت دی کہ کیمپ کے مقام پر معذورین کے لیے یو ڈی آئی ڈی کارڈ جاری کیے جائیں، بزرگ شہریوں اور خواتین کے لیے میڈیکل چیک اپ کیمپ بھی لگائے جائیں اور ریونیو ڈپارٹمنٹ کی جانب سے آمدنی کے سرٹیفکیٹ کا بھی بندوبست کیا جائے۔ انہوں نے معذورین اور بزرگ شہریوں سے اپیل کی کہ کیمپ میں شرکت کے لیے اپنے آدھار کارڈ، معذوریت کا سرٹیفکیٹ (یو ڈی آئی ڈی)، آمدنی کا ثبوت وغیرہ ضروری دستاویزات ساتھ لائیں۔
کیمپ میں فراہم کیے جانے والے آلات کی تفصیل
1. جسمانی معذوری (عمر: 5 تا 100 سال):
تین پہیوں والی سائیکل
وہیل چیئر
بیساکھی
مختلف اقسام کی چھڑیاں
رولیٹر
سی پی چیئر
2. جسمانی معذوری (عمر: 18 تا 40 سال) کے لیے موٹرائزڈ ٹرائی سائیکل:
لازمی شرط: 80٪ معذوری کا سرٹیفکیٹ
مقامی شراکت: 12,000 روپئے
3. ذہنی معذوری کے لیے:
وہیل چیئر
ایم آر کٹ (14 سال تک)
سی پی چیئر (12 سال تک)
4. سماعت سے محروم افراد (عمر: 3 تا 100 سال):
سماعت کے آلات
5. نابینا افراد (عمر: 5 تا 15 سال):
75٪ سے زیادہ معذوری رکھنے والوں کو:
سمارٹ کین
بریل کٹ
ڈیزی پلیئر
6. نابینا افراد (عمر: 15 تا 40 سال):
75٪ سے زیادہ معذوری رکھنے والوں کو:
سمارٹ فون
سمارٹ کین
ضروری دستاویزات:
معذوریت کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ
آدھار کارڈ
آمدنی کا سرٹیفکیٹ یا راشن کارڈ کی تصدیق شدہ نقل
پاسپورٹ سائز فوٹو
اسکول کے طلبہ کے لیے آمدنی کا سرٹیفکیٹ لازمی نہیں؛ صرف اسکول کا بونافائیڈ سرٹیفکیٹ کافی ہوگا۔
ویوشری یوجنا کے تحت بزرگ شہریوں کے لیے آلات:
چلنے کی چھڑی
واکر
بیساکھی
ٹرائی پوڈ
کواڈ پوڈ
سماعت کے آلات
وہیل چیئر
مصنوعی دانت
چشمے
اس کے لیے BPL کارڈ، آدھار کارڈ، پیلا راشن کارڈ ضروری ہوگا۔ یہ معلومات ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر ستندر آؤل وار نے دی۔ کیمپ کی تفصیلات ALIMCO کانپور کے نمائندے کے ڈی گوٹے نے پریزنٹیشن کے ذریعے بیان کیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے