कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

معاشرے کو سنوارنے میں ایک استادکا کردار سب سے اہم ہے

ازقلم…. شیخ تسنیم کوثر عبدالمنان
معلمہ…. غیبن شاہ نگر میونسپل اردو اسکول نمبر 1 ،کرلا. ممبئی

جن کے کردار سے آتی ہو صداقت کی مہک……
ان کی تدریس سے پتھر بھی پگھل سکتے ہیں……
ہر سال 5 ستمبر کو یومِ اساتذہ ڈاکٹر سروے پلی رادھاکشنن کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔جو ایک عظیم فلسفی، ماہر تعلیم اور بھارت کے دوسرے صدر تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی تعلیم اور طلبہ کی رہنمائی کے لیے وقف کر دی۔ اسی لیے ان کی سالگرہ کو یومِ اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔
یہ دن اساتذہ کی خدمات، محنت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔
اساتذہ ایک مثالی شخصیت ہوتے ہیں جو طالب علم کی شخصیت کو سنوارتے ہیں اور روشن مستقبل کی راہ دکھاتے ہیں۔
استاد کی عظمت کو ترازو میں نہ تولو،،،
استاد تو ہر دور میں انمول رہا ہے….
اساتذہ ہر زمانے میں معاشرے کی بنیاد اور طلبہ کے کردار سازی کے اہم ستون رہے ہیں ۔وہ صرف کتابی علوم نہیں دیتے بلکہ طلبہ کی زندگی میں اچھے اخلاق، سچائی، محنت، قربانی اور ذمہ داری جیسے اقدار بھی پیدا کرتے ہیں ۔ایک اچھا استاد چراغ کی مانند ہوتا ہے جو خود جلتا ہے اور دوسروں کو روشنی دیتا ہے ۔
معلم کائنات محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ میرے بعد سب سے بڑا سخی وہ ہے جس نے علم سکھا اور سکھایا‘‘
ہم ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ وسلم کی سیرت مبارکہ پر نظرثانی کریں تو ایک معلم، ایک استاد کی صفات سے روشناس ہونگے ۔
نبی کریم کی ذات اقدس کو جس حیثیت سے بھی دیکھیں باکمال نظر آتی ہے ۔ایک کامیاب معلم میں جن خصوصیات کا ہونا ضروری ہے وہ تمام خصوصیات آپ صلی اللہ وسلم کی ذات اقدس میں موجود ہیں ۔ایک معلم کے لیے ضروری ہے کہ وہ طالب علموں کے لیے مخلص، شفیق ہو ۔ان کی خیرخواہی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے منصب کو سنبھالے ۔صرف ذاتی مفاد پیش نظر نہ رکھتا ہو۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ *” میرا اجر تو اللہ کے سوا کسی چیز میں نہیں اور وہ ہر چیز کا مشاہدہ کرنے والا ہے”
کس خوبصورتی سے نبی پاک نے کہا کہ بغیر کسی ذاتی مفاد کے اپنے فرض منصب کو سنبھالے ۔
استاد طالب علم کے لیے مثالی کردار ہوتے ہیں ۔ معلم کا لہجہ، برتاؤ، پہناوا طلبہ کے لیے مثالی ہونا چاہیے ۔پیار محبت، شفقت کا مجسمہ ہو ۔
ہم ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مثالی معلم بنے…
اہل عالم کہتے ہیں جس کو شہنشاہ سخن…………
میں بھی ہوں شاگرد کوثر اس جگت استاد کا……..

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے