किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

”مطالعہ“ روح کی تازگی کاذریعہ

تحریر: نوشین جہاں محمد ساجد
یکتا اُردو پرائمری اسکول،اردھاپور ضلع ناندیڑ

بیشک مطالعہ ہمارے روح کو تروتازہ رکھتا ہے اسی کے ساتھ ہماری ذہنی، اخلاقی، مذہبی اور تخلیقی صلاحتیں بھی پروان چڑھتی ہے۔ ٹیکنالوجی نے ہماری زندگیوں کو اتنا الجھا کر رکھ دیا ہے کہ ہم علم و عمل کی دنیا سے درکنار ہو کے رہ گئے ہیں۔ ہم وہی حقیقت کو قبول کر رہے ہیں جو ہمیں سوشل میڈیا کے ذریعہ دکھائی جا رہی ہے جو باطنی حقیقت سے مختلف ہے جس کی وجہہ سے ہم لا علمی کا شکار ہو رہے ہیں۔ مطالعہ حصول علم کا ایسا موثر ذریعہ ہے جو ہماری سوچ کو وسیع اور اعلیٰ تر کرتا ہے۔ ہمیں معاشرے اور زمانے کے بارے میں سچائی جاننے اور نئے تجربات حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اگر علم خزانہ ہے تو مطالعہ اس کی کُنجی ہے۔ دینی و دنیاوی علوم کے حصول کے لیئے مطالعے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ علوم ہمیں تدریسی و غیر تدریسی کتابوں کی شکل میں مہیا ہوتا ہے۔ کچھ لوگ انبیائے اکرام کی سیرت علمائے ربانیں کی جدوجہد و مساعی اور دین اسلام کی تاریخ وغیرہ کا مطالعہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ کچھ لوگ قدیم علوم سے وابستہ کتابوں کا مطالعہ کرتے ہیں تو کچھ جدید علوم سے وابستہ ہونا چاہتے ہیں۔ بہرحال ہر عمر کے لوگوں کے لیئے مطالعہ بہت اہمیت و افادیت رکھتا ہے۔ایک وقت تھا جب لوگ لائبریری میں جاکر بڑے شوق سے کتابیں پڑھتے تھے ۔ بچوں کے لیئے گھروں میں ماہنامے اور رسالے منگوائے جاتے تھے جن کا مطالعہ بچے بڑے شوق سے انفرادی یا اجتمائی کرتے تھے۔ جس سے بچوں کی مثبت ذہن سازی ہوتی تھی۔حتیٰ کہ ہم کتابوں کو تحفے کی شکل میں ایک دوسرے کو نذر کرتے تھے۔ لیکن افسوس کےہم مطالعہ سے کوسوں دور ہوگے ہیں۔آج کتابیں گھروں کی الماریوں اور لائبریری گھروں میں صرف زینت بن کر رہ گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی عظیم کتاب کی شروعات بھی لفظ اِقرا (پڑھو) سے کی ہے اور قرآن شریف کو با معنی مطالعہ کی تلقین کی ہے تاکہ ہماری بہترین رہبری اور کردار سازی ہو سکے۔ لیکن ہم کتابِ اللہ کو پڑھتے ہی نہیں ہے اورپڑھتے ہیں تو سمجھتے ہی نہیں اور سمجھتے ہیں تو عمل نہیں کرتے۔میں اللہ پاک سے یہ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دین و دنیا کا با عمل علم عطا فرمائیں، علم نافع عطا فرمائیں اور علمی تکبر سے بچائیں۔ امین یا رب العلمین.

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے