कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مشہور ادیب ارشد صدیقی اور سید ممتاز علی ہاشمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز

سولاپور:26؍اکتوبر( سلطان اختر ) قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ بھارت کے زیر اہتمام 26 اکتوبر بروز اتوار صبح غالب اکادمی نئی دہلی میں منعقدہ پرقار نشنل اردو ایوارڈ پروگرام میں بیڑ مہاراشٹر کے مشہور شاعر وادیب جناب ارشد صدیقی کو طویل تدریسی و ادبی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ساتھ ہی ساتھ سابق پرنسپل و فعال شخصیت سید ممتاز علی ہاشمی کوطویل سماجی تعلیمی وادبی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔پروگرام میں بطور مہمان خصوصی ادارے کے قومی صدر جناب چودھری واصل علی گجرشریک تھے۔ یہ ایوارڈ معزز مہمانان کے ہاتھوں تفویض کیا گیا۔ عابدخان حمید خان,پروفیسر امتیاز رفیق مالیگاوں,شیخ داود ن,شیخ اسماعیل,نائب صدر سید مہتاب,زین العابدین,سمیت مجلس عاملہ کے دیگر اراکین و معزز مہمانان و شرکا کثیر تعداد میں شریک تھے۔ ارشد صدیقی اور سید ممتاز ہاشمی کو گراں قدر ایوارڈ سے نوازے جانے پر بھارتیہ اردو وکاس فاونڈیشن سولاپور کے سرپرست ڈاکٹر عبدالقادر فاروقی,ہفت روزہ قاصد سولاپور کے مدیر شاعر ایوب نلامندو, شبیر اقبال صدر مہر فاؤنڈیشن دھولیہ , ش۔شکیل, ناصر عظیم مدیر روزنامہ عالمی ہم سفر گلبرگہ, اظہر فاضل جالنہ,صحافی مظہر اللولی, سلطان اختر,غلام ثاقب, و دیگر معزز احباب نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے