कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مشکل حالات میں مبتلا خواتین کے لیے حکومتی پناہ گاہ کی سہولت دستیاب

ناندیڑ:24؍دسمبر ( نامہ نگار) بے سہارا، بیوہ، غیر شادی شدہ مائیں، مطلقہ یا ظلم کا شکار خواتین کے لیے حکومت مفت کھانے، کپڑے، پناہ اور بحالی کی ذمہ داری اٹھا رہی ہے۔ ایسی خواتین کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے حکومت کی سہولیات سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور پناہ کے لیے رابطہ کرنا چاہیے۔ یہ اپیل ناندیڑ کے سرکاری خاتون رہائشی گاہ (ریاستی گاہ) کی سپرنٹنڈنٹ محترمہ اے۔ پی۔ کھاناپورکر نے کی ہے۔مہاراشٹر حکومت کے خواتین و اطفال ترقیات کے محکمے کے تحت ناندیڑ شہر میں’’ماتا انوسویا سرکاری خاتون رہائشی گاہ (ریاستی گاہ)‘‘ ایک سرکاری ادارہ ہے جو یتیم، بے سہارا، بے گھر اور مشکل حالات سے دوچار خواتین کے لیے کام کر رہا ہے۔ یہاں 18 سے 60 سال کی بے سہارا، بیوہ، غیر شادی شدہ مائیں، مطلقہ اور ظلم کا شکار خواتین کو مفت کھانے، کپڑوں، رہائش، مشاورت اور بحالی کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ ایسی خواتین یا ایسی ضرورت مند خواتین کو جاننے والے شہری ان خواتین کی مدد کریں۔18 سال سے زائد عمر کی پریشان حال خواتین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی پر انحصار کیے بغیر اپنے اس سرکاری حق کی رہائش کا انتظام خود کریں۔ مزید معلومات کے لیے ’’ماتا انوسویا سرکاری خاتون رہائشی گاہ‘‘ جو کہ ہوٹل بھائی جی پیلس کے پیچھے، شیواجی نگر پل کے قریب، شیواجی نگر، ناندیڑ میں واقع ہے، سے رابطہ کریں۔ یا فون نمبر 02462-233044 پر رابطہ کریں، اس طرح کی اپیل سپرنٹنڈنٹ محترمہ اے۔ پی۔ کھا ناپورکر نے اپیل کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے