कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مشن یو پی ایس سی امتحان میں پربھنی سینٹر کی نمایاں کامیابی

پربھنی : 21 مئی ( نامہ نگار محمد سرور شریف ) الفیض فاؤنڈیشن جلگاؤں کے ذریعے ریاستی سطح پر کئی اضلاع میں10 مارچ 2024 کو لیے گئے امتحانات میں پربھنی سینٹر نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ۔ موئید المسلمین ہائی اسکول، عثمانیہ کالونی کے جماعت نہم کی طالبہ ‘ فاروقی مہرین بنت ولی الدین ‘ نے ریاست میں پہلا مقام حاصل کیا ہے ۔اسی طرح کئی طلبہ نے ضلع اور تعلقہ سطح پر اپنا نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ مشن یو پی ایس سی کے امتحانات میں امراوتی ،جلگاؤں،بیڑ،اکولا، پربھنی اور نندوربار مقامات سے کئی ہزار طلبہ نے شرکت کی۔ پربھنی سینٹر سے جماعت ہفتم، نہم اور گیارویں کے کل 481 طلبہ نے حصہ لیا۔ اس سال پربھنی سینٹر کے تحت جنتور، سیلو، گنگا کھیڑ اور پاتھری کو بھی شامل کیا گیا، تاکہ وہاں کے اردو میڈیم طلبہ کو بھی اس سے فائدہ ہو۔ مارچ میں منعقدہ امتحانات میں پربھنی اور تعلقہ جات کے کئی اردو میڈیم اسکول شامل تھے۔سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسیلنس ( سی ای ای ) کی ساری ٹیم ہیڈ ماسٹر، ذمہ دار ٹیچر، طلبہ اور والدین کی مشکور ہے جنہوں نے اس کے لیے محنت کی۔مشن یو پی ایس سی پربھنی سینٹر ، میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پربھنی کے سیکرٹری اور سی ای ای کے صدر جناب غلام محمد مٹھو کی سرپرستی میں اگلے سال کے رجسٹریشن جولائی 2024 تک مکمل کر لے گا۔امید ہے کہ اس سال نئے اردو میڈیم اسکول اس مشن میں شامل ہو جائیں گے تاکہ ان کے طلبہ کو بھی مسابقتی امتحانات کی شناسائی ہو جائے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے