किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مشترک میڈیم اسکولوں میں اردو داں صدرمدرس و سپروائزر کا بھی تقرر کیا جائے

اکھل مہاراشٹر اردو شکشک سنگھٹنا کا مطالبہ، ضلع پریشد سی ای او کو یادداشت

بلڈھانہ 9/دسمبر(نمائندہ اعتبار): ضلع پریشد بلڈھانہ کے تحت مراٹھی-اردو مشترک میڈیم اسکولوں میں ہیڈماسٹر اور سپروائزر میں سے کم از کم ایک عہدہ اردو داں امیدوارسے پُر کیا جائے۔ یہ تقرری سینیارٹی کی بنیاد پر پروموشن کے ذریعے عمل میں لائی جائے۔ مذکورہ مطالبہ اکھل مہاراشٹر اردو شکشک سنگھٹنا (کل مہاراشٹر تنظیمِ اردو اساتذہ) کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں تنظیم کے ایک نمائندہ وفد نے ضلع پریشد بلڈھانہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔
اس میمورنڈم میں بیان کیا گیا ہے کہ بلڈھانہ ضلع پریشد مینجمنٹ کے تحت کل 34 سیکنڈری اسکول چلائے جاتے ہیں۔ ان میں سے 27 اسکول مراٹھی میڈیم کے، تین اسکول اردو میڈیم کے جبکہ چار اسکول اردو-مراٹھی مشترک میڈیم کے ہیں۔ ضلع پریشد ہائی اسکول میراخرد، ضلع پریشد ہائی اسکول رائے پور اور ضلع پریشد ہائی اسکول امڑا پور اردو میڈیم کے تعلیمی ادارے ہیں۔ ان اسکولوں میں ہیڈماسٹر کے عہدوں پر سینیارٹی کی بنیاد پر پروموشن کے ذریعے اردو میڈیم اساتذہ کا تقرر عمل میں آتاہے۔ مراٹھی میڈیم کے 27 اسکولوں میں اور مراٹھی-اردو مشترک میڈیم کے چار اسکولوں میں ہیڈ ماسٹرز اور سپروائزرز کے تمام عہدوں پر مراٹھی داں افراد کا تقرر عمل میں آتا ہے۔ ہیڈ ماسٹر اور سپروائزر جیسے دونوں ہی انتظامی عہدوں پر اردو زبان سے ناواقف اساتذہ کا تقرر کیے جانے سے اردو میڈیم کے طلبہ کو زبان سے متعلق دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
لہذا اکھل مہاراشٹر اردو شکشک سنگھٹنا اس بات کا پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ اردو-مراٹھی مشترک میڈیم کے چار اسکولوں میں ہیڈماسٹر و سپروائزر ان دو عہدوں میں سے کم از کم ایک عہدے پر اردو میڈیم ٹیچر کا تقرر کیا جائے۔ جس اسکول میں جس میڈیم کے طلبہ کی تعداد زیادہ ہو اس اسکول کو اسی میڈیم کا صدر مدرس دیا جائے۔ یعنی ہیڈماسٹر یا سپروائزر میں سے کم از کم ایک عہدے پر اردو زبان سے واقف شخص کا تقرر کیا جائے تاکہ اردو میڈیم کے مسلم طلبہ کو بھی انصاف مل سکے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے