कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مسلم وکیلوں سے گذارش

از قلم: ظفر ہاشمی ندوی
+971505759644
بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی

مجھے پورا یقین ہے کہ دوسرے پیشوں سے تعلق رکھنے والے مخلص مسلمانوں کی طرح ہمارے مسلم وکلاء بھی اپنے دین و ایمان اور قوم و ملت کے لئے اتنے ہی مخلص ہیں۔ اسی احساس کی وجہ سے ایک درخواست تمام مسلم وکلاء کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں:
انڈیا کے موجودہ حالات آپ حضرات کے سامنے ہیں۔ ہماری نیشنلیٹی کو تک چیلینج کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف برتھ سرٹیفکٹ حاصل کرنا درد سر بنا ہوا ہے تو وقف کی جائیداد بھی انتہائی خطرہ سے دوچار ہے۔مسلمانوں کے گھر دوکان مسجدیں اور اسکول و دینی مدرسوں کا قانونی رجسٹریشن مکمل نہیں ہے۔
سچی بات تو یہ کہ آپ حضرات کے لئے جنت کا ٹکٹ حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔ اس مقصد کے لئے میرے پاس کچھ تجاویز ہیں –
۱- ہر شہر اور گاؤں میں اور بڑے شہروں میں ایک سے زیادہ مسلم وکلاء کی چیریٹی کمیٹیاں بنائی جائیں اور ہر شہر و گاؤں کی ایک یا زیادہ مسجدوں میں ہر اتوار کو اس محلہ کے مسلمانوں کے ساتھ میٹنگ رکھی جائے جس میں ہر مسلمان اپنی اپنی مشکلات آپ کے سامنے رکھے اور آپ کی قانونی مدد سے اس کا حل تلاش کرے۔ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ ہر میٹنگ کی کچھ نہ کچھ فیس اس محلہ کے مسلمان آپ کو ادا کریں -آپ بھی پوری دیانتداری سے ان کی رہنمائی کریں آخر جنت کا ٹکٹ بھی تو حاصل کرنا ہے۔
۲- حسب موقع اور ضرورت مجبور اور غریب مسلمان افراد کی صر ف اللہ کی رضا کے لئے بغیر فیس مدد کی جائے تاکہ ایک سر چھپانے کی جگہ کم از کم وہ اپنے لئے بچا لیں۔
۳- ساری احتیاط کے باوجود بھی جہاں جان بوجھ کر کسی مسلمان کے گھر یا دوکان یا کھیت کے خلاف کسی طرح کی ظالمانہ کاروائی ہو تو پھر مکمل قانونی جنگ لڑی جائے جس میں صحافتی مدافعت بھی شامل ہے۔
اس سلسلہ میں کم زیادہ قانونی وغیر قانونی نئی باتیں خود بخود پیش آئیں گی اور آپ کی اپنی قوم سے مخلصانہ محبت خود بخود اس کا توڑ بھی پیش کرتی رہیں گی-
4- کیا ہی ممکن ہے کہ آپ حضرات خود ہی ہر محلہ کا سروے کریں کہ کس گھر، دوکان اور مسجد مدرسہ یا مسلم اسکول کے سرکاری کاغذات مکمل نہیں ہیں ؟ تاکہ ان غافل مسلمانوں کی غفلت دور کی جائے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے