कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مسلم معاشرہ سے خدمتِ خلق کا تصور کیوں ختم ہورہا ہے؟

تحریر:عارف عزیز (بھوپال)

مسلمانوں میں خدمتِ خلق کی بڑی روشن روایات رہی ہیں، کسی زمانے میں بزرگوں کے آستانے، خانقاہیں، عوام کی خدمت کا مرکز ہوا کرتے تھے، مسلم ملکوں میں قیمتی املاک وقف کرکے راہِ خدا میں دینے کی روایت بھی خدمتِ خلق کا ایک پہلو ہے اور ہندوستان میں اِس کی بڑی شاندار مثالیں آج بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ لیکن امتداد زمانہ کے نتیجہ میں جس قوم کو دوسروں کی مدد کرنے، صدقہ و خیرات میں ہاتھ بٹانے کی تعلیم دی گئی تھی، افسوس صد افسوس کہ آج وہ دوسروں کی خیرات پر پلنے کی عادی ہوتی جارہی ہے؟ جسے دوسروں کی پرورش کرنی تھی، وہ خود اپنی پرورش کے لئے دوسروں کی دست نگر بنی ہوئی ہے، جسے سماج سے بھیک مانگنے کی روایت ختم کرنی تھی اسی قوم کے لوگ آج خود ہاتھ پھیلائے کھڑے نظر آتے ہیں۔ جن مسلمانوں کو سماج کی خدمت کرنی تھی وہ اپنی خدمت کرا رہے ہیں۔ آج سب سے زیادہ بھکاری مسلمانوں میں ہی کیوں پائے جاتے ہیں؟ انتہا یہ کہ معزز لوگ خود اپنی کفالت کے لئے عوام کی جیب پر نظر رکھتے ہیں اور زیادہ ترقی یافتہ حضرات چندے کے نام پر شکم پروری کے لئے عرب ملکوں تک پہنچ جاتے ہیں، آخر کیوں؟ ہمیں تو اللہ نے اپنے بندوں کی خدمت کیلئے بھیجا تھا اور ہم یہاں مخدوم بننے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ مسلم معاشرے سے خدمت خلق کا تصور ہی ختم ہوتا جارہا ہے اور جس عبادت کے لئے ہمارے سردارانِ قوم عوام کو ابھارتے ہیں، خود اُس کا مستحق بننے کی کوشش کیوں نہیں کرتے ہیں؟ کیا وہ وقت نہیں آیا کہ ہم ایک بار پھر اپنے ماضی کی طرف لوٹ جائیں؟ اسلام کی اخلاقی تعلیمات کو دنیا اپنا رہی ہے مگر خود ہمارا معاشرہ اِن سے دور ہوتا جارہا ہے۔ آخر ہم فلاحی ادارے کیوں نہیں قائم کرتے؟ ہم اسکول، کالج اور اسپتال کیوں نہیں بناتے؟ ہم بھی آدیواسیوں، دلتوں اور سماج کے پسماندہ طبقات میں کیوں دکھ درد دور کرنے کے کام نہیں کرتے؟ ہم بھی سلبھ شوچالیہ جیسا کوئی انتظام کیوں نہیں کرتے؟ ہمارے پاس اگر خدمتِ خلق کے لئے پیسے نہیں ہیں تو بھی جسمانی طور پر خدمت تو انجام دے ہی سکتے ہیں مگر وہ بھی نہیں کرتے ہیں۔ یہ صورتِ حال ہمیں اپنے احتساب کی دعوت دے رہی ہے۔ کیا ہم نکمے اور کام چور تو نہیں ہو رہے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے