कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’مسلم سائنٹسٹ کوئز مقابلہ‘‘ — سائنسی شعور بیدار کرنے کا مثالی اقدام

پربھنی: 5؍دسمبر( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی)سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسی لینس، پربھنی نے ’’Muslim Scientist Quiz Competition‘‘ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد نئی نسل کو سائنسی تحقیق، علمی جستجو اور مسلم تہذیب کے اُس سنہری دور سے روشناس کرانا ہے جس نے اندلس، بغداد اور عباسی سلطنت میں دنیا کی رہنمائی کی۔ اس مقابلے میں ضلع پربھنی کے جماعت 5ویں تا 9ویں کے تمام طلبہ شرکت کرسکتے ہیں، چاہے وہ کسی بھی اسکول سے تعلق رکھتے ہوں۔ یہ مقابلہ طلبہ کے اندر علمی مقابلہ آرائی، تحقیق کی خواہش اور سائنسی تشنگی پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوگا۔ پہلی پوزیشن کے لیے 10 ہزار روپے، دوسری پوزیشن کے لیے 5 ہزار روپے، تیسری پوزیشن کے لیے 3 ہزار روپے اور 1000 روپے کے پانچ ترغیبی انعامات رکھے گئے ہیں۔سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسی لینس کے صدر جناب غلام محمد محفوظ نے کہا:“ہماری اصل طاقت ہمارا ماضی ہے، اور مستقبل اسی وقت روشن ہوگا جب ہماری نئی نسل تحقیق اور سوال کی روشنی سے اپنے راستے خود تلاش کرے گی۔”مسلم سنہری دور — ایک روشن تاریخ کی جھلک دنیا کا وہ دور جب یورپ تاریکی میں ڈوبا ہوا تھا، اُس وقت مسلم دنیا علم، فلسفے، طب، فلکیات اور کیمیا میں حیرت انگیز ترقی کر رہی تھی۔اندلس کی یونیورسٹیاں، قرطبہ کی لائبریریاں اور بغداد کا عظیم ’’بیت الحکمہ‘‘ علم کے ایسے مینار تھے جن کی روشنی پوری دنیا تک پہنچی۔عباسی خلیفہ مامون الرشید نے جب مترجمین کو کتابوں کا ترجمہ کرنے پر ان کے وزن کے برابر سونا دینے کا اعلان کیا تو دنیا نے پہلی بار علم کی حقیقی قدر دیکھی۔ بغداد اُس دور میں ’’بین الاقوامی دارالعلم‘‘ بن چکا تھا۔اسی سنہری دور کا ایک مشہور واقعہ جابر بن حیان سے منسوب ہے—کہا جاتا ہے کہ جب وہ تجربات میں گھنٹوں مصروف رہتے تو اُن کے شاگرد حیرت سے کہتے:“استاذ کا علم ایک سمندر ہے، جس کی تہہ کوئی نہیں پا سکتا!”اسی دور کے عظیم مفکر ابنِ رشد کا قول آج بھی تحقیق کے ہر طالب علم کے لیے مشعلِ راہ ہے:“جہاں سوال ختم ہوجائیں، وہاں علم بھی مر جاتا ہے۔”کوئز کی تفصیلاتO …. شرکت صرف ضلع پربھنی کے جماعت 5 تا 9 کے طلبہ کے لیے Oرجسٹریشن فیس: 40 روپے Oآن لائن امتحان کی تاریخ: 25 دسمبر 2025 << 60 MCQs حل کرنے کے لیے 30 منٹ مہیا ہوں گے<<نتائج اور سرٹیفکیٹ PDF کی شکل میں جاری کیے جائیں گے<<رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 10 دسمبر 2025 مزید معلومات اور رجسٹریشن رابطہ نجم فاروقی — 9579837266

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے