किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مسلم ایڈوکیٹ فورم ناندیڑ کے زیر اہتمام عید ملاپ پروگرام کا شاندار انعقاد

ہندو مسلم اتحاد اور سماجی ہم آہنگی کا بہترین مظاہرہ

ناندیڑ:9؍اپریل ( نامہ نگار) مسلم ایڈوکیٹ فورم ناندیڑ کے زیر اہتمام آج ناندیڑ ضلع عدالت میں سینئر ایڈوکیٹ ایم زیڈ صدیقی صاحب کی سرپرستی میں عید ملاپ پروگرام کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر ضلع جج شری وید پاٹھک صاحب ، ضلع سرکاری وکیل رنجیت دیشمکھ صاحب، بار اسوسی ایشن کے آشیش گوڈم گاؤنکر صاحب کے علاوہ مسلم ایڈوکیٹ فورم ناندیڑ کے صدر ایڈوکیٹ ایوب الدین جاگیردار، نائب صدر ایڈوکیٹ محمد شاہد، سیکریٹری ایڈوکیٹ سید ساجد، ایڈوائزر ایڈوکیٹ شہزان صدیقی، جوائنٹ سیکریٹری شیخ وحید احمد، خازن ایڈوکیٹ جاوید پٹھان، لیڈیز ری پریزنٹیٹیو ایڈوکیٹ لُبنیٰ فرحین ، ایڈوکیٹ نغمہ زم زم، ایڈوکیٹ محمد منیر الدین ، ایڈوکیٹ عبدالرحمن صدیقی، ایڈوکیٹ سجاد قادری، ایڈوکیٹ مشیر خان کے علاوہ بلا لحاظ مذہب عدلیہ اور وکلاء برادری سے وابستہ اہم شخصیات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ پروگرام کا آغاز ایڈوکیٹ قادری کی تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے ہوا۔ بعد ازاں سینئر ایڈوکیٹ وسرپرست ایڈوکیٹ ایم زیڈ صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عید ملاپ پروگرام ہندو ۔ مسلم یکجہتی اور امن و امان کی برقراری کے لئے کافی معاون ثابت ہوتے ہیں ۔ عید ملاپ جیسے پروگرام محض رسمی تقریبات نہیں بلکہ مختلف طبقات اور مذاہب کے درمیان ہم آہنگی، بھائی چارے اور محبت کا پیغام دینے کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک عظیم ملک ہے جہاں مختلف مذاہب، ثقافتوں اور قوموں کے لوگ ایک گلدستے کی مانند ہم آہنگی کے ساتھ بستے ہیں۔ ایسی تقاریب سے ایک دوسرے کے جذبات کو سمجھنے اور مل جل کر رہنے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے رمضان المبارک کی غرض و غایت اور عید الفطر کے پیغام محبت کا ذکر کرتے ہوئے شیرخورمہ کی اہمیت و افادیت پر بھی سیر حاصل معلومات فراہم کی۔ ضلع جج شری وید پاٹھک صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مذہب نفرتوں کو پھیلانے کا پیغام دیتا بلکہ ہر مذہب میں انسانیت کا درس دیا گیا ہے۔انہوں نے اس طرح کے پروگراموں کی دل کھول کر ستائش کی اور کہا کہ یہ تقاریب نفرت کے خاتمہ اور سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔اسی طرح دیگر مہمانوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عید ملاپ پروگرام کو ہندو مسلم اتحاد، سماجی بھائی چارے اور قومی یکجہتی کا عملی مظاہرہ قرار دیتے ہوئے منتظمین کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر مسلم ایڈوکیٹ فورم ناندیڑ کے صدر ایڈوکیٹ ایوب الدین جاگیردار نے فورم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ مسلم ایڈوکیٹ فورم ناندیڑ کا مقصد قانونی دائرے میں رہتے ہوئے مظلوموں، خاص طور پر بے قصور مسلم نوجوانوں کو انصاف دلانا ہے۔ ساتھ ہی سماجی ہم آہنگی اور باہمی محبت کو فروغ دینا بھی فورم کا اہم ہدف ہے۔ اسی مقصد کے تحت ہر سال عید ملاپ پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ معاشرے میں اتحاد و اتفاق کی فضا قائم کی جا سکے۔ پروگرام کی نظامت فورم کے نائب صدر ایڈوکیٹ محمد شاہد نے کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے