किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مسلم ایڈوکیٹ فورم : ایڈوکیٹ ایوب الدین جاگیردار صدر، ایڈوکیٹ محمد شاہدنائب صدر منتخب

سیکریٹری سید ساجد، جوائنٹ سیکریٹری ایڈوکیٹ واحد احمد ، خازن ایڈوکیٹ جاوید پٹھان اور اسپیشل اسسٹنٹ کی حیثیت سے سید مجاہد کا انتخاب

ناندیڑ:4فروری ( نامہ نگار) بتاریخ 3فروری 2024ءبروز سنیچر کو ناندیڑ سیشن کورٹ کے مسلم وکلاءحضرات کی ایک نشست مسلم ایڈوکیٹ فورم کے سرپرست ایڈوکیٹ ایم زیڈ صدیقی صاحب نے سال 2024-26 دو سالہ معیاد کے لیے مسلم ایڈوکیٹ فورم کی کمیٹی تشکیل دینے کے لیے طلب کی تھی۔ اس نشست میں ناندیڑ کورٹ کے تمام سینئر و جونیئر وکلاءحضرات موجود تھے۔ تمام وکلاءحضرات کی موجودگی میں مسلم ایڈوکیٹ فورم کی صدارت پر ایڈوکیٹ ایوب الدین جاگیردار کا نام پیش کیا گیا اور تمام حاضر وکلاءحضرات نے اس کی تائید کی اور مسلم ایڈوکیٹ فورم کی صدارت پر ایڈوکیٹ ایوب الدین جاگیردار کو منتخب کیا۔ اسی کے ساتھ نائب صدر کے لیے ایڈوکیٹ محمد شاہد اور سیکریٹری کے لیے سید ساجد، جوائنٹ سیکریٹری ایڈوکیٹ واحد احمد اور خازن کی حیثیت سے ایڈوکیٹ جاوید پٹھان اور اسپیشل اسسٹنٹ ایڈوکیٹ سید مجاہد کو منتخب کیا ۔ کمیٹی کے ایگزیکٹیو ممبران کے طور پر ایڈوکیٹ شیخ رؤف الدین، ایڈوکیٹ شفیع الدین، ایڈوکیٹ سید ذکی الدین، ایڈوکیٹ ارشد نائیک، ایڈوکیٹ فیض خان، ایڈوکیٹ مجاہد حسین کے علاوہ خواتین کی نمائندگی کے لیے لیڈیز ری پریزنٹیٹیو ایڈوکیٹ لبنیٰ فرحین و دیگر کو منتخب کیا گیا۔ اس میٹنگ میں کثیر تعداد میں ناندیڑ کے تمام مسلم وکلاءحضرات موجود تھے اور تمام حاضرین نے فورم کے تمام عہدیداران و ممبران کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ ایوب الدین جاگیردار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ایڈوکیٹ فورم نے گزشتہ 35 سالوں سے ناندیڑ ضلع کی سطح پر بے گناہ مسلم لوگوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کے خلاف عدالتی کارروائی میں نمائندگی کرتے ہوئے کئی بے قصور لوگوں کو بچایا ہے۔ اس کے علاوہ فورم نے مسلم میاں و بیوی کے باہمی مسائل کو عدالت میں دائر ہونے سے پہلے افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا اور کئی گھروں کو تباہ ہونے اور بکھرنے سے بچایا ہے۔ ان شاءاللہ مسلم ایڈوکیٹ فورم مستقبل میں بھی بے گناہ مسلم لوگوں کے لیے کام کرتا رہے گا۔ آج منعقدہ مسلم ایڈوکیٹ فورم کی نشست میں سینئر ایڈوکیٹ ایم زیڈ صدیقی کے علاوہ ایڈوکیٹ عبدالرحمن صدیقی، ایڈوکیٹ محمد منیر الدین، ایڈوکیٹ شیخ ضیاءالدین، ایڈوکیٹ ایم اے غنی، ایڈوکیٹ عبدالرزاق، ایڈوکیٹ اریب الدین، ایڈوکیٹ ظہیر الدین، ایڈوکیٹ ایس ایم چاؤش، ایڈوکیٹ شفاعت اللہ پٹھان، ایڈوکیٹ ارشاد، ایڈوکیٹ معین الدین، ایڈوکیٹ سجاد، ایڈوکیٹ سید اشفاق، ایڈوکیٹ شیخ شکیل، ایڈوکیٹ شیخ کریم، ایڈوکیٹ شیخ جمیل، ایڈوکیٹ شیخ رشید پٹیل، ایڈوکیٹ شیخ عامر، ایڈوکیٹ عمران پٹھان، ایڈوکیٹ محمد سلام، ایڈوکیٹ بلال، ایڈوکیٹ فاروقی، ایڈوکیٹ ذکی، ایڈوکیٹ ہاشمی، ایڈوکیٹ چاند پاشاہ، ایڈوکیٹ نعیم پٹھان، ایڈوکیٹ طہور خان، ایڈوکیٹ الطاف احمد، ایڈوکیٹ شیخ محمود، ایڈوکیٹ ادریس قادری، ایڈوکیٹ گیگانی، ایڈوکیٹ مبشر پٹھان، ایڈوکیٹ سراج، ایڈوکیٹ عظیم صدیقی، ایڈوکیٹ قریشی، ایڈوکیٹ فصیح الدین، ایڈوکیٹ شوکت قاضی، ایڈوکیٹ عمران، ایڈوکیٹ مکرم، ایڈوکیٹ مشیر خان، ایڈوکیٹ ضمیر چاؤش، ایڈوکیٹ شفیع، ایڈوکیٹ زبیر، ایڈوکیٹ یوسف زئی، ایڈوکیٹ حبیب، ایڈوکیٹ پٹیل، ایڈوکیٹ اکبر، ایڈوکیٹ ساجد، ایڈوکیٹ راشد، ایڈوکیٹ خواجہ، ایڈوکیٹ روشن کے علاوہ دیگر وکلاءحضرات کثیر تعداد میں موجود تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے