किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مسلمان خانگی مسائل کے حل کے لیئے دارالقضاء سے رجوع کریں:مولانا محمد قطب الدین رضوی

ڈالٹین گنج؍رانچی، 18 جون۔ادارہ شرعیہ ملک کاوہ مستحکم ادارہ ہے جس کے 56 سالہ خدمات جلیلہ تاریخ کے سنہرے حرفوں میں رقم ہے اور آج اس ناقابل تسخیر ادارہ کے شاخیں ملک کے طول وعرض میں پھیلی ہوء ہیں ،اس وقت بہار، جھارکھنڈ، بنگال، اڑیشہ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، آسام، تریپورہ، اترپردیش، مہاراشٹرا، کرناٹک، تمل ناڈو، اتراکھنڈ، جموکشمیر، راجستھان، گجرات، پنجاب ریاستوں میں دینی، ملی، تعلیمی، رفاعی، تصنیفی میدان میں ادارہ شرعیہ نمایاں خدمات انجام دے رہاہے مذکورہ باتوں کااظہار ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی پلامو دورے کے درمیان ڈالٹینگنج میں قائم دارالقضاء￿ ادارہ شرعیہ پلاموکمشنری میں دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے کیا، ناظم اعلی دودن کے دورے پر پلامو کمشنری علاقوں میں مذہبی، تعلیمی، ملی اور اقتصادی صورت حال کاجائزہ لینے کے بعد دارالقضاء￿ ادارہ شرعیہ پلامو کمشنری مدینہ مسجد مسلم محلہ ڈالٹین گنج تشریف لائے جہاں پر مفتیان کرام، علماء￿ دین، دانشوران ملت نے حضرت کا پرتپاک استقبال گلدستہ اور کتب دیکر کیا، اس موقع پر مولانا محمد قطب الدین رضوی نے دارالقضاء￿ ، دارالافتاء￿ اور تعلیمی خدمات کاجائزہ لیااور کہاکہ دارالقضاء￿ والافتاء￿ ادارہ شرعیہ پلامو کے خدمات اور مسائل کے حل کی سمت میں کیئے گئے اقدام قابل ستائش ہیں انہوں نے مسلمانوں سے کہاکہ بالخصوص خانگی گھریلو مسائل کے حل کے ساتھ ہی وراثت، احقاق حق، نزاعی صورت حال کے تصفیہ، شرعی رہنماء اور دیگر پیچیدہ مسائل کے حل کے لیئے دارالقضاء￿ ودارالافتاء￿ سے رجوع کریں جہاں کتاب وسنت، رہنمااصول اور شرعی وآئینی تقاضوں کے پیش نظر حکم وفیصلے صادر کیئے جاتے ہیں جسے پاکر قریقین کے درمیان مسرت وشادمانی پاء جاتی ہے، ناظم اعلی نے کہاکہ اس وقت ادارہ شرعیہ مختلف نہج سے تحفظ اوقاف کے لیئے کارگرقدم اٹھارہاہے انہوں نے کہاکہ مرکزکی مودی سرکار یہاں کے مسلمانوں کو کمزور وناتواں سمجھ کر مسلمانوں کے خلاف وقف ترمیمی قانون ایکٹ 2025 نافذ کر مسلم اقلیت کو ہراساں وپریشان کررہی ہے، ناظم اعلی نے کہاکہ یہ نیاوقف قانون مسلمانوں کو منظور نہیں چونکہ یہ قانون ایک سیاہ قانون ہے جو آئین وسمویدھان میں دیئے گئے مذہبی وبنیادی حقوق کے خلاف ہے، اس دوران ناظم اعلی نے ڈالٹینگنج کے مختلف سرکردہ سماجی وپرساشنک افراد سے بھی ملاقات کر مختلف مسائل کے سدباب کے لیئے پیش رفت کیا، اس موقع پر ادارہ شرعیہ پلاموکمشنری کے صدر محترم ومدینہ مسجد کے امام وخطیب مولاناسیدشاہ رضی احمد قادری، مولانا محمد مہتاب عالم ضیاء مہتمم مدرسہ غوثیہ ڈالٹین گنج، مولانامفتی مجیب احمد رضوی معاون قاضی، قاری جسیم الدین قادری مہتمم مرکزی دارالعلوم اہل سنت پہاڑی محلہ، مولانامہتاب عالم نوری، حاجی عمرعلی،مولاناغلام غوث مصباحی،سمیع اخترصدرمدینہ مسجد،صباح الدین انصاری سیکری مدینہ مسجد، راغب خان، محمد اسلم، شہریار،اظہر پپو، مولانا امید القادری، ظفراقبال، ارشاداحمد،امجدرضاودیگر معززین شریک تھے

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے