कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مسلمانوں کا اصل مرض

تحریر:عارف عزیز(بھوپال)

اتحاد واتفاق کے بغیر کوئی قوم، گروہ اور جماعت ترقی نہیں کرسکتی جس قوم یا گروہ کے افراد آپس میں دست وگریباں ہوں اس کے لئے دنیا میں ترقی کا کوئی امکان نہیں۔ اگر کسی ترقی یافتہ قوم میں اختلافات کا یہ مرض پیدا ہوجائے تو وہ بھی بلندی کی چوٹی سے زوال کی گہرائی میں جاگرتی ہے اور اس کے عروج واقبال کے شاندار کارنامے قصہ پارینہ بن کر رہ جاتے ہیں۔
اقوام عالم کی تاریخ اس حقیقت کی گواہ ہے کہ اتحاد قومی وملی نے انہیں رفعت کے افق پر پہونچا دیا لیکن جب ان کے درمیان باہمی اختلافات کی گرم بازاری ہوئی تو وہ بام ترقی سے قعر ذلت میں ایسی گریں کہ پھر اس سے ابھر نہ سکیں۔
خودمسلمانوں کی چودہ سو برس کی تاریخ اس حقیقت کے ثبوت میں پیش کی جاسکتی ہے جس میں ان کے ولولہ انگیز عروج اور عبرت ناک زوال کے واقعات پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ جب تک ان کے درمیان اتحاد واتفاق کا ماحول رہا انہوں نے اتنی تیزی سے ترقی کی منزلیںطے کیں کہ ساری دنیا محو حیرت رہ گئی لیکن جب سے ان کے مابین نفاق نمودار ہوا تو وہ ایسی ذلت و خواری میںگرفتار ہوئے کہ سارے عالم کے لئے تصویر عبرت تصور کئے جانے لگے۔
اسی سیاق وسباق میں اگر جائزہ لیا جائے تو مسلمانوں کا اصل مرض ان کی مفلوک الحالی، ترقی کی دوڑ میں پچھڑاپن اور دوسری کمزوریاں نہیں بلکہ ان میں اتفاق واتحاد کی کمی ہے جس کے ہوتے ہوئے محض اوپری تدابیر سے ان کے مرض کا علاج نہیں ہوسکتا بلکہ اس کے لئے صحیح تشخیص اور مسلسل علاج کی سخت ضرورت ہے۔ کیونکہ جب مرض بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے اور اس کی جڑیں جسم کے ریشے ریشے میں داخل ہوجاتی ہیں تو ظاہری تکلیفوں کو دور کرنے کی کوشش بے سود ہوجاتی ہے۔ پھر ظاہری علامات اصل نہیں ہوا کرتیں بلکہ اس داخلی مرض کا نتیجہ ہوا کرتی ہیں۔ جس کی جڑیں نہایت مضبوطی کے ساتھ جسم کے اندر پیوست ہوگئی ہیں اس لئے ایک ماہر طیب اوپری تکلیفوں کو نظر انداز کرکے ان داخلی اسباب وعلل کا پتہ لگانے کی کوشش کرتا ہے جو جسم کی ساری بے چینی اور تکلیف کا باعث ہوتے ہیں۔
مریض وطبیب کی یہ مثال صرف اشخاص کے جسمانی امراض کے جسمانی علاج میں ہی پیش نظر نہیں رکھی جاتی بلکہ قوموں کے اجتماعی امراض اور ان کے اخلاقی و روحانی عیوب کو دور کرنے کے لئے بھی اختیار کرنا چاہئے اس اعتبار سے دیکھاجائے تو مسلمانوں کا حقیقی مرض ظاہری سے زیادہ باطنی ہے جس کو دور کرنے کے لئے انہیں اپنے ظاہر کے ساتھ باطن کی اصلاح بھی کرنا ہوگی تاکہ ان کے اندر انکسار باہمی تواضع اور فروتنی کے جذبات پیداہوں ، دوسروں کی رائے کا احترام اور اپنی خامیوں پر نگاہ کرنے کی راہ پائے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے