कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مسلمانوں نے دوسروں کی لیڈر شِپ بناتے بناتے اپنی لیڈر شپ ختم کی

تامسا جلسہ سے سیّد معین کا خطاب

کنوٹ :30؍اکتوبر(اکرم چوہان) ناندیڑ کے حدگاوں تعلقہ کے تامسہ شہر میں کُل ہند مجلسِ اتحاد المسلمین کی جانب سے جلسہ حالات حاضرہ کا انعقاد کیا گیا تھا،اس موقع پر مجلسِ کے قائدین نے خطاب کیا وہیں مجلسِ کے سینئر قائد سید معین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں نے دوسروں کی لیڈر شِپ بناتے بناتے اپنی لیڈر شپ ختم کی ہمیشہ خود کے لیڈر کو پیچھے کیا اور غیروں کو آگے کیا ،وہیں انہوں کے کہا کہ جے بھیم جے میم کا نعرہ لیکر مُسلم دلت اتحاد کو آگے بڑھنا چاہیے،مسلمانوں کی سب سے بڑی دوری تعلیم سے دوری ہے،مُسلم اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم دینی چاہئے،اس موقع پر اُنہوںنے ہندو راشٹر بنانے کی بات کرنے والوں سے کہا کہ یہ تمہارا صرف خواب رہے گا،جب تک اس ملک میں مسلم دلت ملکر رہیں گے تب تک ہندو راشٹر نہیں بن سکتا۔فرقہ پرستوں سے اس ملک کو آزاد کرانا ہوگا ،وہیں 2014 میں اچھے دن کا وعدہ کرکے صرف جھوٹ کی بنیاد پر اس ملک پر قبضہ کیا گیا۔ہندوستان کا مسلمان ڈرنے اور گھبرانے والا نہیں ہے،کیونکہ ہندوستان کی آزادی کے سب سے زیادہ مسلمانوں نے حصہ لیا۔سینکڑوں علماء پھانسی پر لٹک گے ۔اس موقع پر اُنہوںنے نے تامسہ کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ آپ اتحاد کا مظاہرہ کیجئے انشاء اللہ یہاں کی گرام پنچایت پر مجلسِ کا جھنڈا لہرائے گا۔وہیں مجلسِ کی جیت پر یہاں مسجد کے پاس شراب خانے کو ہٹانے کے بات بھی کہی ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے