कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مسجد حضرت ابراھیم علیہ السلام راج نگر پربھنی میں جلسہ سیرت النبی ﷺ کا انعقاد

پر بھنی:8؍ستمبر( ضلع نامہ نگار محمد سرور شریف ) بروز اتوار 7ستمبر 2025 مسجد حضرت ابراہیم علیہ السلام راج نگر میں جلسہ سیرت النبی ﷺ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس بابرکت پروگرام میں تقریباً ساٹھ سے زا ئدطلبہ و طالبات نے شرکت کرتے ہوئے نعت و تقاریر سوال جواب کلمہ حدیث کے ذریعے مقابلوں میں حصہ لیا ۔جلسے کی صدارت مولانا فرقان قادری صاحب نے فرمائی، جبکہ مہمانانِ خصوصی کے طور پر مولانا مبین صاحب، مولانا معراج مدنی صاحب، مولانا عامر صاحب اور مولانا ارمان رضا صاحب شریک ہوئے۔ جلسے میں بڑی تعداد میں طلبہ، طالبات اور سرپرست حضرات بھی موجود رہے۔اس جلسے کے کامیاب انعقاد میں مکتب کمیٹی اور مسجد کمیٹی کے ذمہ داران کا اہم کردار رہا، خصوصاً مکتب کمیٹی کے انچارج سعید انصاری صاحب اور ان کی پوری ٹیم کی خدمات نمایاں رہیں۔ نظامت کے فرائض الطاف حسینی سر نے انجام دیئے۔صدارتی خطاب میں مولانا فرقان قادری صاحب نے کہا کہ مکتبوں کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ مکتب میں حاصل کی جانے والی تعلیم بچوں کی دنیا و آخرت دونوں کے لئے کامیابی اور فلاح کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے