कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مسجد الاقصی کی حرمت کی پامالی ، فلسطینی نسل کشی پر امت کی خاموشی افسوسناک ہے: عبدالملک الحوثی

صنعاء:18؍جولائی:یمن کی انصار اللہ تحریک کے قائد عبدالملک الحوثی نے مظلوم فلسطینی قوم پر جاری بدترین مظالم اور بے رحمانہ نسل کشی کو قابض اسرائیل کی منظم اور سوچے سمجھے منصوبے کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی ہے جسے روزانہ کی بنیاد پر جرم بنا کر انجام دیا جا رہا ہے۔انہوں نے ایک اہم خطاب میں کہا کہ قابض اسرائیل نے فلسطینی خاندانوں کو پوری طرح صفحہ ہستی سے مٹا دیا ہے، یہاں تک کہ ان کے نام شہری ریکارڈ سے بھی مٹا دیے گئے۔ یہ کوئی سادہ سا حملہ نہیں بلکہ ایسا جارحانہ طوفان ہے جس کا آغاز امریکہ سے ہوتا ہے اور اسرائیل محض اس منصوبے کا مجرمانہ ہتھکنڈہ ہے۔عبدالملک الحوثی نے واضح کیا کہ امریکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں نہ صرف سیاسی اور سفارتی پردہ فراہم کر رہا ہے بلکہ اس کا عسکری، انٹیلی جنس اور منصوبہ بندی کے میدان میں بھی کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے لبنان، شام اور دیگر عرب ممالک پر حملوں میں بھی امریکہ کی شمولیت کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک وسیع تر سازش ہے جس کا ہدف صرف فلسطین نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ ہے۔انہوں نے سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج مسجد اقصی کی حرمت کی پامالی روزمرہ کا معمول بن چکی ہے اور امت مسلمہ کے بڑے طبقے کے لیے یہ مناظر اب کوئی غیر معمولی بات نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک نہایت خطرناک صورت حال ہے جو امت کی بے حسی اور کمزوری کو آشکار کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قابض اسرائیل کی طرف سے مسجد ابراہیمی کو یہودیانے کی کوششیں جاری ہیں۔ حالیہ اقدام میں قابض انتظامیہ نے مسجد ابراہیمی سے متعلق تمام اختیارات الخلیل کی بلدیہ سے چھین لیے ہیں۔ ساتھ ہی صہیونی منصوبہ یہ ہے کہ مغربی کنارے کے شہروں اور قصبوں کو ایک دوسرے سے کاٹ کر فلسطینی وجود کو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا جائے۔انہوں نے فلسطینی اتھارٹی اور ان عرب حکومتوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جو قابض اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے فریب میں مبتلا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ راستہ ناکامی، ذلت اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں لاتا۔عبدالملک الحوثی نے غزہ میں فلسطینی مجاہدین کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ قابض دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا رہے ہیں اور منصوبہ بندی، حکمت عملی اور عملدرآمد میں غیرمعمولی مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔انہوں نے القسام کے شہید کمانڈر محمد الضیف کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطین میں جہاد کے روشن مینار تھے۔ ان کا کردار قربانی اور قیادت ایمان و جہاد کے سفر کا زندہ اور روشن نمونہ ہے۔ ان کے ساتھیوں نے دنیا کو بتا دیا کہ ایمان کی روشنی میں کیسی کامیاب مزاحمت جنم لیتی ہے۔عبدالملک الحوثی نے زور دیا کہ پوری امت مسلمہ کو فلسطینی کاز، خاص طور پر غزہ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے خلاف صہیونی و امریکی منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے سنجیدہ، مربوط اور عملی اقدامات کی فوری ضرورت ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے