कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مرکزی جلسۂ سیرت النبیﷺ ۔۔4/3 فروری کوناندیڑ میں خادمین اُمت کی جانب سے ریاستی وضلعی ایوارڈز کے ناموں کااعلان

مفتی خلیل الرحمن صاحب ’’حضرت ابوہریرہؓ ایوارڈ‘‘۔محترمہ ذکیہ باجی صاحبہ ’’حضرت سمیہؓ ایوارڈ‘‘۔ جناب سرفراز بزمی صاحب ’’بنیان مرصوص ایوارڈ‘‘۔ جناب مصباح انظر صاحب ’’ نشان اقراء ایوارڈ‘‘

ناندیڑ:(پریس ریلیز)21جنوری: خادمین اُمت کامقبول عام پروگرام ’’ سیرتؐ پروگرام‘‘ کے تحت مسلسل سترویں سال ’’سیرتؐ پروگرام17-‘‘ بعنوان’’قد افلح المومنون‘‘ کی سرگرمیاں پچھلے دوماہ سے جاری ہیں۔ یہ پروگرام 27؍اضلاع تک پہنچایاگیا اور 24؍اضلاع سے پانچ ہزار سے زائد طلبا وطالبات نے مختلف مقابلوں میں شرکت کی۔ اب اس پروگرام کا آخری پڑاؤ’’مرکزی جلسۂ سیرت النبیؐ وتفویض اعزازات وتقسیم انعامات‘‘ بتاریخ 3اور4فروری2024 کو ’’گلیکسی فنکشن حال ،نزد نوری چورک ،محبوب نگر ناندیڑ پر منعقد ہوگا۔
حسب روایت خادمین امت نے اس موقع سے متعدد ریاستی وضلعی ایوارڈز کے ناموں کااعلان کیاہے۔ ریاستی سطح پر ’’حضرت ابوہریرہؓ ایوارڈ‘‘ بے مثال دینی خدمات کیلئے ناندیڑ کے مفتی اول حضرت مولانا مفتی خلیل الرحمن صاحب ،’’حضرت سمیہؓ ایوارڈ‘‘ بے مثال دینی خدمات کیلئے جامعتہ الصالحات ناندیڑ میں تین دہوں سے اپنی خدمت سے ملت کی ہزاروں بچیوں کی تعلیم وتربیت کے پیش نظر محترمہ ذکیہ باجی صاحبہ ، ’’ بنیان مرصوص ایوارڈ‘‘ ملی اتحاد اور دینی شعور کو بے باکانہ انداز میں پیش کرنے کیلئے راجستھان سے جناب حافظ مولانا سرفراز احمدخان قلمی نام سرفراز بزمی صاحب ، تقلیدی معلم ’’نشان اقراء ایوارڈ‘‘ عصری تعلیم میں بہترین تدریس سے تدریسی مقاصد کے ساتھ ہی دینی شعور کی آبیاری کیلئے کوشاں مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے پروفیسر جناب مصباح انظر صاحب حیدرآباد، ’’شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ ایوارڈ‘‘دین کی افہام وتفہیم کیلئے اپنے قلم سے 40سے زائد کتب کی تالیف وتحریر کیلئے حیدرآباد سے جناب ڈاکٹر مفتی احمد نور عینی صاحب کو تفویض کرتے ہوئے خادمین امت سعادت کے حصول مقصد رکھتی ہے۔
ضلعی سطح پر دینی اداروں میں تدریس کیلئے مثالی استاذ’’حضرت مصعب بن عمیر ؓ ایوارڈ‘‘ عصری اداروں میں تدریس کیلئے مثالی معلم ’’ ابن عباس ؓ ایوارڈ‘‘، مثالی معلمہ ’’ ماں عائشہ صدیقہؓ ایوارڈ‘‘ اور صحافت کے میدان میں مثالی صحافی’’آفتاب صحافت ایوارڈ‘‘ کیلئے مہاراشٹر وتلنگانہ سے 20اضلاع سے ناموں کا اعلان خادمین امت کی جانب سے کیاہے جس کی تفصیلات اس طرح ہیں۔
ضلع ناندیڑ سے مثالی استاذ کیلئے مھد ابوالحسن میں بہترین خدمات کیلئے حضرت مولانا محمد سعد عبداللہ محمد ابرار صاحب اور اردھاپور سے حافظ عبدالرحمن فلاحی صاحب ، مثالی معلم کیلئے مدینتہ العلوم جونیئر کالج کے افغان عبدالرب عبدالرزاق صاحب، مثالی معلمہ کیلئے ضلع پریشد اسکول اردھاپور کی محترمہ شبانہ بیگم غلام احمدصاحب اور مثالی صحافی کیلئے روزنامہ گلشن عفان ٹائمز کے سدّی ریان احمد سدّی فاروق احمد۔
ضلع شولاپور ۔ مثالی معلم:جناب منہاج الدین تاج الدین قاضی ، اردومدت اسکول خانہ پور، مثالی معلمہ :محترمہ تبسم پروین فہیم شیخ ،مہانگر پالیکا اسکول نمبر3، مثالی صحافی: جناب شاہ نواز جبار شیخ ،پرائم مہاراشٹر نیوز، مثالی استاذ: حافظ ثناء اللہ محمد حسین شیخ، لٹل انجل انگلش اسکول (دینیات ٹیچر)، جناب صادق دستگیر کراجگی، ادارہ مرکز انصاری ایجوکیشن سوسائٹی۔
ضلع پربھنی۔ مثالی معلم: محمد اکبر محمدیوسف حسن ،ضلع پریشد اُردو پرائمری اسکول، مثالی معلمہ: عائشہ ممتاز سید غازی صلاح الدین ،انڈین اسکول، مثالی صحافی: نظیر احمد سمندر خان ،TV-9مراٹھی، مثالی استاذ: مفتی محمدعظیم الدین قاسمی ،انوارالعلوم (مسجد زہرا)، حافظ غلام محی الدین ابن عبدالعظیم ،امام وخطیب مسجد امیر حمزہؓ۔
ضلع ناگپور۔ مثالی معلم : نوشاد احمد قریشی نور محمد قریشی ،قدوائی ہائی اسکول وجونیئرکالج، مثالی معلمہ: صفیہ بیگم خواجہ تاج العشرف، سپروائزر انجمن ہائی اسکول وجونیئرکالج، مثالی صحافی: عبید اللہ نوید عاظی ،مدیراعلیٰ انڈیا فیکٹ نیوز،مثالی استاذ: حافظ عبدالودود،مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم پیلی حولی ،کامٹی۔ مفتی محمد اکرم قاسمی ،دارالعلوم ناگپور۔
ضلع نرمل۔ مثالی معلم: زبیر محمد اقبال،پرنسپل دکن ہائی اسکول ۔مثالی معلمہ: عتیقہ انجم بنت خواجہ محی الدین ،حرا ماڈل ہائی اسکول۔مثالی صحافی: محمد وصی اللہ خان محمد سمیع اللہ خان ،نامہ نگار روزنامہ اعتماد۔مثالی استاذ: محمد قاسم القاسمی ولد محمد عبداللہ ،ناظم مدرسہ خیر الہدیٰ سورنا،حافظ خواجہ مذکر علی ولد خواجہ محمود علی ،مدرسہ روضۃ العلوم ۔
ضلع مالیگاؤں۔ مثالی معلم: محمدامین مختاراحمد ، اے ٹی ٹی ہائی اسکول ۔ مثالی معلمہ: اقصیٰ الفیہ محمداسلم ، نیو ایراانگلش میڈیم اسکول۔ مثالی صحافی: عبدالحلیم صدیقی ،نامہ نگار روزنامہ انقلاب۔ مثالی استاذ: مفتی حامد ظفر عبدالاحد ازہری ،جامعہ معہد ملت ، مفتی عبدالماجد محمد بشیر ،یوسف اگادی مسجد۔
ضلع اورنگ آباد۔ مثالی معلم: خان محمدیاسر اشرف خان ،مددگار معلم محسن احمد اُردو پرائمری اسکول۔ مثالی معلمہ: صدیقی صبا ء فردوس ،برہانی نیشنل ہائی اسکول ۔مثالی صحابی : صدیقی محمد اظہر ولد عزیز الرحمن، نیوز ریڈرآکاش وانی اورنگ آباد۔ مثالی استاذ: مولانا محمد اسماعیل ولد محمد یونس ،انوارالعلوم مسجد نواب پورہ ۔ حافظ مولانا شاکر ، مکتب فتح مکہ ۔
ضلع ہنگولی۔ مثالی معلم: عبدالکریم خان ولد عبدالستار خان ،ضلع پریشد پرائمری اسکول اردو ،اونڈھا۔ مثالی معلمہ: شیخ نکہت آفرین بنت خلیل احمد ، ضلع پریشد پرائمری اسکول اونڈھا۔مثالی استاذ: عمران خان رحیم خان ،مکتب مسجد مستان شاہ نگر ہنگولی۔حافظ سید افسر کاشفی، ناؓظم مدرسہ تحفیظ القرآن ،ہنگولی۔
ضلع جگتیال۔ مثالی معلم: سید عبدالباقی ادریس ، نونہالک ہائی اسکول کورٹلہ۔مثالی معلمہ: اسماء فاطمہ محمداسماعیل ،کریسنٹ ہائی اسکول کورٹلہ۔ مثالی صحافی: عبدالمصور، ہندی ملاپ نیوز ،شمع نیوز۔ مثالی استاذ: حافظ عبدالرحیم طارق، مدرسہ دینیہ احیاء العلوم کورٹلہ، جگتیال۔
ضلع اودگیر۔ مثالی معلم: سید حارث میر حشمت علی ہاشمی ،جمہورہائی اسکول ۔مثالی معلمہ : شیخ بشریٰ عبدالرشید ، مولانا ابوالکلام آزاد پرائمری اسکول۔ مثالی استاذ: حافظ نعیم اشاعتی ، درس القرآن ،جامع مسجد دیونی ۔ شیخ مزمل مظاہری ،ادارہ مہد نعمان بن ثابتؓ،اودگیر۔
ضلع نظام آباد۔ مثالی معلم: نسیم خان ولد باسط خان ،کریسنٹ ہائی اسکول۔ مثالی معلمہ: عظمیٰ جبین سید لطیف احمد ، پرنسپل فلوروسینٹ اسکول۔ مثالی صحافی: رفیق شاہی ،ہفت روزہ للکار۔ مثالی استاذ: مفتی شیخ محمود قاسمی شیخ یٰسین، مدرسہ مظہر العلوم ٹرسٹ،نظام آباد۔
ضلع عثمان آباد۔ مثالی معلم: عرفان پاشو میاں پٹھان ، شمس العلوم اُردو ہائی اسکول وجونیئر کالج ۔مثالی معلمہ: کافیہ بیگم محمد اسحاق عطار ، ضلع پریشد اُردو ہائی اسکول ،شیراڈھون تعلقہ کلمب ۔ مثالی استاذ: پٹھان توفیق خان یوسف ، مدرسہ صدیق اکبرؓ ۔ مولانا اظہر قاسمی ،مکتب تعلیم القرآن ،عثمان آباد۔
ضلع لاتور۔ مثالی معلم: عبدالحامد محمد جی بیجاپورے، مہانگر پالیکاپرائمری اسکول نمبر 14۔ مثالی معلمہ: دائمی اسمہ بیگم اظہر حسین ،نرگس پرائمری اسکول ۔مثالی صحافی: عبدالصمد شیخ، یوا مسلم وکاس پریشد۔ مثالی استاذ: محمد صلاح الدین محمدمصطفی باغبان ،دارالعلوم صدیقہ ،سائی روڈ۔لاتور
ضلع بیڑ۔ مثالی معلم: شیخ محمدصادق عبدالغفور، ضلع پریشد پرائمری اُردو اسکول، گیورائی ۔ مثالی معلمہ: عائشہ بیگم محمد حسین ، صدرمعلمہ عبدالعزیز باغبان اُردو پرائمری اسکول۔ مثالی صحافی: مرزا عظمت اللہ بیگ ،مدیر ماہ نامہ جمال ندیم،بیڑ۔
ضلع بلڈھانہ۔ مثالی معلم : عرفان اللہ مبصر اللہ خان ،اُردو جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس۔ مثالی معلمہ: نکہت پروین محمدیوسف، ضلع پریشد اُردوپرائمری اسکول ساکھلی،بلڈھانہ۔ مثالی صحافی: ذوالقرنین احمد شاہ اسحاق شاہ،لازوال اُردوڈیلی، بلڈھانہ ۔
ضلع رائے گڑھ۔ مثالی معلم : انصارخان غفارخان ، ایس ایس ہائی اسکول موربا،رائے گڑھ۔مثالی معلمہ: شہناز ذکریا کالسیکر، فجندار ہائی اسکول ،واھور،رائے گڑھ۔مثالی استاذ: مفتی شکیل محمد علی دُستے، انجمن حمایت الاسلام ،بھائی میاں انیس بھائی اسکول ،مہاڑ
ضلع ممبئی۔ مثالی معلم: خلیل طاہر شیخ ، ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن اسکول۔ مثالی معلمہ: شیخ شاہین عبدالحسیب، ناڑکرنی پارک میونسپل اُردو اسکول ،وڈالا،ممبئی۔مثالی صحافی: محمدناصر یوسف انصاری ، سب ایڈیٹر اُردو ٹائمز،ممبئی۔
ضلع احمد نگر۔ مثالی معلم: شیخ ضمیر احمد اسماعیل ،ماتو شری اُردو اسکول نگردیولہ،احمدنگر۔ مثالی معلمہ: قاضی صبیحہ صادق علی ، ATU چاند سلطانہ ہائی اسکول وجونیئرکالج۔
ضلع جالنہ۔ مثالی معلم: شیخ صابر الدین نورالدین ، سیٹھ EBKاُردو ہائی اسکول ،ٹمبھورنی،جالنہ۔ مثالی معلمہ: شیخ افرین انیس، ضلع پریشد پرائمری اسکول ،پیر پمپل گاؤں،جالنہ۔
ضلع ایوت محل/عمر کھیڑ۔مثالی معلم: شیخ شبیر شیخ امیر ۔ مثالی معلمہ: محترمہ اُم حبیبہ۔ مثالی صحافی: ضیاء اللہ خان حمیداللہ خان ،عمر کھیڑ ایوت محل۔ مثالی استاذ: مولانا حافظ اللہ خان ۔ بہادر اسلام۔
ناندیڑ کے تعلقہ جات سے بھی مثالی معلم اور معلمہ کے ایوارڈز دیئے جارہے ہیں۔
ناندیڑ شمال سے جناب عبدالعلیم سر،صدرمدرس یوسفیہ پرائمری اسکول ناندیڑ۔ محترمہ پٹھان فرحت خانم محمد عمرخان ،ضلع پریشد اسکول نیرلی۔
ناندیڑجنوب سے جناب عبدالرحیم عبدالغفار ،ضلع پریشد پرائمری اسکول، رحمت نگر،ناندیڑ۔ محترمہ انصاری فرحت سلطانہ بنت وارث حسین ، اصلاح العمل گرلز ہائی اسکول،سیدان۔
اردھاپور سے محمد عبدالمعید محمدعبدالمقیت ،ضلع پریشد ہائی اسکول اردھاپور اور محترمہ فرزانہ باجی صاحبہ ضلع پریشد پرائمری اسکول نئی آبادی، اردھاپور۔
حدگاؤں سے محمد رضی الدین محمدضیاء الدین قاضی، ضلع پریشد ہائی اسکول حدگاؤں اور محترمہ نصرت عنبرین صاحبہ ضلع پریشد ہائی اسکول تامسہ۔
بھوکر سے جناب انبیاء خان قادرخان ،ضلع پریشد پرائمری اسکول اردوبھوکر اور محترمہ تسنیم سلطانہ وقارالدین ،مدینتہ العلوم ہائی اسکول بھوکر۔
امیر خادمین امت جناب عابدخان حمیدخان صاحب نے عامتہ المسلمین سے مرکزی جلسہ سیرت ؐ میں کثیرتعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔ساتھ ہی مزید معلومات کیلئے جناب عابد خان صاحب کے موبائل نمبر9527818118 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے