किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مرکزی تعلیمی بورڈ مہاراشٹرا کی جانب سے سائنس ٹیچرس ورکشاپ و سائنسی نمائش کا کامیاب انعقاد

اورنگ آباد: 23؍ستمبر ( نمائندہ اعتبار) مرکزی تعلیمی بورڈ مہاراشٹرا کی جانب سے سائنس ٹیچرس ورکشاپ اور سائنسی نمائش کا انعقاد بتاریخ 21 ستمبر صبح 10 بجے تا شام 5:30بجے سیمینار ہال ‘ آزاد کالج اورنگ آباد میں کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ یہ سائنس ورکشاپ پرائمری اور ہائی اسکول میں سائنس مضمون پڑھانے والے اساتذہ کے لیے منعقد کیا گیا۔ جس میں تجربہ کار و سائنس مضمون کے ماہرین نے رہنمائی فرمائی۔ اس کے علاوہ سائنس ٹیچنگ ایڈ اور پروجیکٹس کی نمائش بھی منعقد کی گئی۔ جس میں ریاست بھر سے منتخبہ اسکولوں نے شرکت کی اور اپنی سائنسی و تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ پروگرام کا آغاز حسب روایت درس قرآن سے ہوا۔ امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر جناب الیاس خان فلاحی صاحب نے درس قرآن کےذریعے پیغام دیاکہ کائنات آفاق و انفس کا مشاہدہ کریں اور اللہ تعالی کی معرفت حاصل کریں۔ سائنسی علوم کے ذریعے اللہ کے بندوں کی خدمت کریں۔ تحقیق و اختراع کےزریعے اللہ تعالی نے جو خلافت کی ذمہ دارہی ہم پر ڈالی ہے اس کو بہ حسن خوبی ادا کریں۔ تمام مہمانان کا استقبال کیا گیا اور انھیں ٹرافی سے نوازا گیا۔ آزاد کالج کے پرنسپل جناب مظہر فاروقی صاحب نے سائنس کی تدریس کو خوشگوار انداز میں کس طرح انجام دیا جا سکتا ہے بتایا۔ آپ نے مکمل سائنس کا اجمالی تعارف پیش کیا۔ مرکزی تعلیمی بورڈ مہاراشٹرا کے سیکریٹری جناب ناصر خان صاحب نے تعارفی کلمات پیش کیے۔ لیکچرر توفیق صاحب نے شرکاء کے لیے کیے گئے انتظامات کا تعارف کرایا۔ شاہین اکیڈمی کرلا سے جناب جوّاد الزماں صاحب نے سائنس فاؤنڈیشن اسٹڈیز اور سائنس مضمون سے متعلق مختلف مقابلہ جاتی امتحانات کی معلومات پیش کیں اور اسکول کی سطح پر طلبہ کی تیاری کے لیے جامع رہنمائی فرمائی۔ اساتذہ اکرام کے لیے جدید تصورات جیسے AI اور روبوٹکس کی معلومات اور طریقہ تدریس سے متعلق اساتذہ کی رہنمائی کی گئی۔ سائنس ورکشاپ میں ریسورس پرسن جناب جمیل احمد سر اور سوہاس وسنت پاٹل سر نے تفصیلی سیشن کےذریعے سائنسی سرگرمیوں اور تجربات کرواتے ہوئے اساتذہ کی رہنمائی فرمائی اور اساتذہ کے سوالات کے جوابات دیے۔ اخر میں طلبہ کے سائنسی ماڈلس اور ٹیچنگ ایڈ سے متعلق انعامات کا اعلان کیا گیا۔ طلبہ اور اساتذہ نے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ اختتامی خطاب میں مرکزی تعلیمی بورڈ کی چیرمین جناب عزیز محی الدین صاحب نے کہا کہ ہمارے اطراف کی دنیا بڑی تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی میں انقلابی تبدیلیاں سیکھنے کے طریقوں اور انسانی رویّوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ ہمارے طلبہ بھی ان سب باتوں سے متاثر ہوتے ہیں۔ اس بدلتی دنیا میں اساتذہ کو تدریس کے جدید طریقے سیکھنا ہوگا۔ اور خود کو اپ گریڈ کرنا ہوگا۔لیکچرر جناب شجاعت خان صاحب نے سائنس ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر اللہ ربالعزت کا شکر ادا کیا۔ رسمِ شکریہ ادا کی اور پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے