किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مرزا ہارڈویئر اینڈ پلمبنگ پر پلمبروں کی میٹنگ کا انعقاد

ناندیڑ:29؍اکتوبر ( نمائندہ اعتبار) قدیم شہر ناندیڑ کے گاڑے گائوں روڈ پر حضرت فاطمہ گرلز اسکول کے پاس مرزا ہارڈویئر اینڈ پلمبنگ پر گزشتہ دنوں پلمبروں کی میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا۔ مذکورہ میٹنگ میں شہر کے جانے مانے پلمبرس کے علاوہ سید انور، عبدالرحمن، کنٹریکٹر شیخ کلیم، انجینئر محمد صابر، زبیر بھائی، جاوید بھائی ، حسین پلمبر و دیگرمعززین نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ تمام معزز مہمانوں کا استقبال مرزا ہارڈویئر اینڈ پلمبنگ کے پروپرائٹر مرزا اسماعیل بیگ، مرزا مقبول بیگ، مرزا صدام بیگ، مرزا سونو بیگ، مرزا حذیف بیگ نے کیا۔ پلمبروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے مرزا ہارڈویئر اینڈ پلمبنگ کے پروپرائٹر مرزا مقبول بیگ نے مختلف کمپنیوں کے پروڈکٹس جیسے ٹیوبس، پائپ، یوپی وی سی، سی پی وی سی، ایس ڈبلیو آر، پی وی سی پائپ، سینی ٹیری ، باتھ ویئر وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کی اور کہا کہ کوالیٹی میں نمبر ون اور کم قیمت میں ہونے کی وجہہ سے کئی برسوں سے گراہکوں کے من میں جگہ بنانے والے مذکورہ پروڈکٹس پلمبروں کی سہولت کے لیے مرزا ہارڈویئر اینڈ پلمبنگ پر ہول سیل و رٹیل میں دستیاب کروائے گئے ہیں۔ مزید تفصیلات اور آرڈر دینے کے لیے مرزا ہارڈویئر اینڈ پلمبنگ کے پروپرائٹر مرزا مقبول بیگ سے 9834016660 ، 9503179505پر ربط کرسکتے ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے