कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مرحوم رشید انجینئر کی یوم پیدائش کے موقع پر طلباء میں نوٹ بکس تقسیم

پربھنی:17؍اکتوبر ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی کے بانی اور ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول، ہائی اسکول، جونیئر کالج ڈی ایڈ کالج، سینئر کالج کے بانی مرحوم عبدالرشید انجینئر کے یوم پیدائش کے موقع پر پربھنی شہر کے مشہور سماجی کارکن عبدالله راج کے تصور پر عبدالرشید انجینئر مرحوم کی تصویر والی 400 نوٹ بکس غريب طلباء میں تقسیم کی گئیں۔ یہ پروگرام شہر کے دھار روڈ پر واقع عمر فنکشن ہال میں مورخہ 15 اکتوبر بروز بدھ صبح11 بجے منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر اس پروگرام کے صدر کی حیثیت سے مشہور فٹ بال کوچ محمد اقبال سر رشید انجینئر اسپورٹس اکیڈمی کے صدر رشید انجینئر اسپورٹس اکیڈمی کے نائب صدر۔بشیر احمد سر، مولانا جہانگیر ندوی راج بیلدار سماجی خدمت تنظیم مہاراشٹر کے ریاستی صدر ابرار الھی راج سيد وقار راج ظہیر خان بیلدار محمد پاشا راج اور دیگر مہمانان موجود تھے۔ تقریب میں طلباء، والدین، اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمان کے ہاتھوں طلبہ میں بیاضوں کی تقسیم عمل میں آئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے